ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میں کورونا کی دستک، چنئی خیمے میں بھی پہنچا وائرس

author img

By

Published : May 3, 2021, 5:58 PM IST

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد چنئی سُپر کنگز ٹیم کے سی ای او کاسی وشوناتھن، بالنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی اور بس کلینر بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

Covid hits IPL 2021
Covid hits IPL 2021

انڈین پریمیئر لیگ کے 14 سیزن پر کورونا کا سایہ منڈلانے لگا ہے۔ ابھی کولکاتا کے 2 کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہی تھی کہ سی ایس کے خیمے میں بھی اس وائرس نے دستک دے دی۔

دراصل چنئی سُپر کنگز کنگز ٹیم کے سی ای او وشوناتھن، بالنگ کوچ بالاجی اور ان کا بس کلینر اس وائرس کی زد میں آگئے ہیں تاہم شائقین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے بقیہ تمام کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے ملک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایک ہی دن میں آئی پی ایل سے اس طرح کی یکے بعد دیگرے دو خبریں آنے سے سوشل میڈیا پر ٹورنامنٹ کو روکنے کی مانگ شروع ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم سے اسپنر ورون چکرورتی اور فاسٹ بولر سندیپ واریئر کورونا مثبت پائے گئے ہیں جس کے بعد آئی پی ایل کے 14 سیزن میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مابین ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.