ETV Bharat / sports

Afghan player Naveen ul Haq افغان کھلاڑی نوین الحق کا تنازعات سے پرانا ناطہ - آئی پی ایل 2023 اور تنازع

وراٹ کوہلی کے ساتھ جھگڑے سے پہلے افغان کھلاڑی نوین الحق دیگر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے، جب نوین کا نام لڑائی کے لیے سرخیوں میں آیا ہو۔ Afghan player Naveen ul Haq

Afghan player Naveen ul Haq
افغان کھلاڑی نوین الحق کا تنازعات سے پرانا ناطہ
author img

By

Published : May 2, 2023, 6:49 PM IST

نئی دہلی: وراٹ کوہلی اور نوین الحق کے درمیان آئی پی ایل 2023 کے 43ویں میچ سے شروع ہونے والا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف شاندار جیت درج کی، لیکن اس کے بعد اسی گراؤنڈ میں کوہلی، نوین اور گوتم گمبھیر کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ یہ منظر کافی شرمناک تھا۔ بہرکیف یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب افغان کھلاڑی تنازع کی اصل وجہ بنے ہوں۔ اس سے قبل بھی نوین سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ پنگا لے چکے ہیں۔

نوین اور کوہلی کے درمیان میچ کی دوسری اننگز کے دوران جھگڑا ہوا، اس اننگز کے 17ویں اوور میں نوین الحق اور امیت مشرا لکھنؤ کی جانب سے بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران نوین وراٹ کے پاس گئے اور کچھ کہا اور پھر کریز پر واپس لوٹ گئے۔ امیت مشرا بھی درمیان میں آگئے، اس وقت امیت مشرا اور امپائروں نے وراٹ کو ان کی پوزیشن پر واپس بھیج دیا۔ یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ میچ ختم ہونے کے بعد وراٹ کوہلی اور نوین سے رسمی طور پر مصافحہ کیا، لیکن اس دوران بھی دنوں کے درمیان تنازع ہوا۔ اس کے بعد لکھنؤ کے کوچ گوتم گمبھیر درمیان میں آگئے اور کوہلی ان سے جھگڑ پڑے۔

لکھنؤ کی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے کھلاڑی نوین الحق اس سے پہلے بھی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تیکھا رویہ دکھا چکے ہیں۔ سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران نوین اور سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان جھگڑے ہوئے تھے۔ یہ 2020 کی بات ہے، جب نوین کی محمد عامر اور پھر شاہد آفریدی سے بحث ہوئی تھی۔ اس دوران عامر نے نوین کی گیند پر چوکا لگایا تو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث چھڑ گئی۔ رپورٹس کے مطابق میچ ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے نوین سے کہا کہ بیٹا میں تمہاری پیدائش سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنا چکا ہوں۔ اس کے بعد جب دونوں کھلاڑیوں میدان میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا تو تنازع مزید بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.