ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: چنئی اور پنجاپ کا سفر ختم

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 7:54 PM IST

آئی پی ایل کے اپنے آخری لیگ میچ میں چنئی سُپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ انداز میں اپنی مہم کا اختتام کیا۔

chennai super kings beat kings xi punjab

چنئی نے رتوراج گائیکواڑ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کنگز الیوان پنجاب کو پنجاب کی پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو تقریباً ختم کرتے ہوئے اس سیزن میں اپنا اختتام بہتر انداز میں کیا۔

کنگز الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 153 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سُپر کنگز نے یکطرفہ انداز میں جیت درج کی۔

چنئی کی جانب سے رتوراج گائیکواڑ اور فاف ڈوپلیسس نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 82 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ ڈوپلیسس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امباتی رائیڈو اور رتوراج نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

رتوراج گائیکواڑ نے 49 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے

رتوراج گائیکواڑ نے 49 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 62 رنز جبکہ رائیڈو نے ناٹ آؤٹ 30 رنز کی اننگ کھیلی۔

پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ کرس جارڈن نے لیا۔

اس سے قبل کنگز الیون پنجاب نے دیپک ہُڈا(62 رنز) کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں اپنے آخری لیگ میچ میں چنئی سُپر کنگز نے ٹاس جیتنے کے بعد پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد پنجاب ٹیم نے ابتدائی جھٹکوں کے بعد دیپک ہڈا کی بہترین اننگ کی وجہ سے 154 رنز کا باعزت اسکور بنایا تھا۔

مڈل آرڈر بلے باز دیپک ہُڈا کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے کنگز الیون پنجاب کو ابتدائی بحران سے نکالتے ہوئے ٹیم کا اسکور 153 رنز تک پہنچایا۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری کنگز الیون پنجاب کی شروعات ٹھیک رہی۔ گزشتہ کئی میچوں سے ٹیم سے باہر رہنے والے مینک اگروال کی اس میچ میں واپسی ہوئی۔ انہوں کے ایل راہل کے ساتھ مل کر اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 48 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

مینک اگروال 15 گیندوں میں 26 رنز بنا کر لنگی اینگڈی کا شکار بنے جبکہ کے ایل راہل بھی 29 رنز بنا کر 62 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سب کی نگاہیں کرس گیل پر تھیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں 99 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی لیکن اس میچ میں گیل کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 12 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ مندیپ سنگھ بھی 14 رزن ہی بنا سکے۔

مڈل آرڈر میں گیل کے بعد نکولس پورن سے بھی امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے بھی مایوس کیا اور محض 2 رنز ہی بنا سکے۔ 108 رنز پر نصف ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پنجاب ٹیم بحران میں آگئی تھی لیکن دیپک ہُڈا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 30 گیندوں میں 62 رنز بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

چنئی سُپر کنگز کی جانب سے لنگی اینگڈی سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاردل ٹھاکر، عمران طاہر اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.