ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کا شیڈول اتوار کو متوقع - آئی پی ایل2020

آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونا ہے اور اس کا شیڈول اتوار کے روز جاری ہو سکتا ہے۔

آئی پی ایل کا شیڈول اتوار کو جاری ہوسکتا ہے

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 6:34 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کے مطابق آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا شیڈول اتوار کو جاری ہوسکتا ہے۔ آٹھ ٹیمیں 20 اور 21 اگست کو متحدہ عرب امارات پہنچ گئی تھیں اور پروٹوکول کے مطابق مدت مکمل کرنے کے بعد پریکٹس شروع کر چکی ہیں۔

چنئی سپر کنگز ٹیم کے دو کھلاڑیوں سمیت 13 ممبران کی کورونا رپوٹ مثبت آئی تھی جس کے نتیجے میں ان کا پریکٹس سیشن سب سے آخر میں 4 ستمبر کو شروع ہوا۔

تمام ٹیمیں آئی پی ایل کے شیڈول کا انتظار کر رہی ہیں۔ دریں اثنا ، دفاعی چیمپین ممبئی انڈینز کے تیزگیندباز لست ملنگا اور چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑی سریش رائنا اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ ذاتی وجوہات کے سبب آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

چنئی کے 13 کھلاڑی اس وقت 14 روز کی کوارنٹین میں ہیں اور ممبئی اور چنئی نے ابھی تک متبادل کھلاڑی کی تلاش نہیں کی ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.