شارجہ میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن -13 کے مقابلے 56 ویں میچ میں آج سن رائزرس حیدرآباد نے سندیپ شرما (34 رن پر تین وکٹیں) کی بہترین گیند بازی اور اپنے اوپنر بلے بازوں ڈیوڈ وارنر (85 ناٹ آؤٹ) اور وریدھیمان ساہا (58 ناٹ آؤٹ) کی شاندار ہاف سینچریوں سے چوٹی کی ٹیم ممبئی انڈینز کو کرو یا مرو کے مقابلے میں منگل کو 10 وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل پلے آف میں جگہ بنا لی ۔
حیدرآباد نے ممبئی ٹیم کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 149 رن پر روکنے کے بعد 17.1 اوور میں بغیر کسی وکٹ گنوائے 151 رن بناکر یک طرفہ جیت حاصل کرلی ۔ کپتان وارنر نے 58 گیندوں پر 85 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکالگایا جبکہ ساہا نے 45 گیندوں میں 58 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔حیدرآباد کے اس جیت کے بعد 14 پوائنٹس ہو گئے اور اس نے پلے آف میں انٹری کر لی ۔ حیدرآباد اور کولکاتہ ایک برابر 14-14 پوائنٹس پر رہے ۔ لیکن حیدرآباد نے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کولکتہ کو پیچھے چھوڑدیا ۔ حیدرآباد کا نیٹ رن ریٹ پلس میں رہا جبکہ کولکتہ کا نیٹ رن ریٹ مائنس میں رہا ۔ممبئی کے 18 ، دہلی کے 16 ، حیدرآباد ، بنگلور اور کولکتہ کے 14-14 اور پنجاب ، چنئی اور راجستھان کے 12-12 پوائنٹس رہے۔ آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب ہر ٹیم نے کم از کم 12 پوائنٹس کا ہندسہ چھو اہے ۔آئی پی ایل: حیدرآباد پلے آف میں ، کولکاتا باہر - حیدرآباد کی جیت کے بعد کولکاتاگ باہر
چوٹی کی ٹیم ممبئی انڈینز کو کرو یا مرو کے مقابلے میں منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں حیدرآباد نے 10 وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل پلے آف میں جگہ بنا لی ۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتانائٹ رائڈرس کی تمام امیدیں معدوم ہوگئیں اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
حیدرآباد نے ممبئی انڈینس کو 10 وکٹس سےشکست دی
شارجہ میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن -13 کے مقابلے 56 ویں میچ میں آج سن رائزرس حیدرآباد نے سندیپ شرما (34 رن پر تین وکٹیں) کی بہترین گیند بازی اور اپنے اوپنر بلے بازوں ڈیوڈ وارنر (85 ناٹ آؤٹ) اور وریدھیمان ساہا (58 ناٹ آؤٹ) کی شاندار ہاف سینچریوں سے چوٹی کی ٹیم ممبئی انڈینز کو کرو یا مرو کے مقابلے میں منگل کو 10 وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل پلے آف میں جگہ بنا لی ۔
حیدرآباد نے ممبئی ٹیم کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 149 رن پر روکنے کے بعد 17.1 اوور میں بغیر کسی وکٹ گنوائے 151 رن بناکر یک طرفہ جیت حاصل کرلی ۔ کپتان وارنر نے 58 گیندوں پر 85 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکالگایا جبکہ ساہا نے 45 گیندوں میں 58 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔حیدرآباد کے اس جیت کے بعد 14 پوائنٹس ہو گئے اور اس نے پلے آف میں انٹری کر لی ۔ حیدرآباد اور کولکاتہ ایک برابر 14-14 پوائنٹس پر رہے ۔ لیکن حیدرآباد نے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کولکتہ کو پیچھے چھوڑدیا ۔ حیدرآباد کا نیٹ رن ریٹ پلس میں رہا جبکہ کولکتہ کا نیٹ رن ریٹ مائنس میں رہا ۔ممبئی کے 18 ، دہلی کے 16 ، حیدرآباد ، بنگلور اور کولکتہ کے 14-14 اور پنجاب ، چنئی اور راجستھان کے 12-12 پوائنٹس رہے۔ آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب ہر ٹیم نے کم از کم 12 پوائنٹس کا ہندسہ چھو اہے ۔
Last Updated : Nov 4, 2020, 7:04 AM IST