ETV Bharat / sports

آئی پی ایل خواتین: سپرنوواس دلچسپ جیت کے ساتھ فائنل میں - ٹریل بلیزرس سے خطابی مقابلہ

سپرنوواس نے اپنے لئے کرو یا مرو کے اس مقابلے میں بیس اووروں میں چھ وکٹ پر146 رنوں کاقابل چیلنج اسکور بنایا اور پھر دلچسپ اتار چڑھاؤ سے گذرتے ہوئے ٹریل بلیزرس کو بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 144 رنوں پر روک دیا۔

سپرنوواس دلچسپ جیت سے فائنل میں
سپرنوواس دلچسپ جیت سے فائنل میں
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 3:27 AM IST

سلامی بلے باز چامری اٹاپٹو کی67 رن کی جارحانہ نصف سنچری اننگ اور رادھا یادو کی بہترین آخری اوور سے گزشتہ چمپئن سپرنوواس نے ٹریل بلیزرس کو خواتین ٹی۔20 چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سنیچر کو دو رن سے ہراکر خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جہاں پیر کو ان کا مقابلہ پھر ٹریل بلیزرس سے ہوگا۔

سپرنوواس نے اپنے لئے کرو یا مرو کے اس مقابلے میں بیس اووروں میں چھ وکٹ پر146 رنوں کاقابل چیلنج اسکور بنایا اور پھر دلچسپ اتار چڑھاؤ سے گذرتے ہوئے ٹریل بلیزرس کو بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 144 رنوں پر روک دیا۔

لیگ میچوں کے بعد ٹریل بلیزرس، سپرنوواس اور ویلو سیٹی کے ایک برابر دو۔دو پوائنٹ رہے لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ٹریل بلیزرس اور سپرنوواس نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ویلو سیٹی کو باہر کا راستہ دیکھنا پڑا۔

سپرنوواس دلچسپ جیت سے فائنل میں
سپرنوواس دلچسپ جیت سے فائنل میں

سپرنوواس نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اٹاپٹو نے اڑتالیس گیندوں پر سڑسٹھ رن میں پانچ چوکوں اور چار چھکے لگائے۔ انہوں نے اوپننگ شراکت داری میں پریا پونیا کے ساتھ 89 رن بنائے۔ پریا نے 37 گیندوں پر تیس رن کی اننگ میں تین چوکے لگائے۔

ابتدائی مضبوط شراکت داری کے بعد سپرنوواس نے تینتیس رنوں کے وقفے میں تین وکٹ گنوائے۔ پریا ٹیم کے 89 کے اسکور پر اور اٹاپٹو 118 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ جمیمہ روڈرگس محض ایک رن بنا کر ٹیم کے 122 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔ ششی کلا سری وردھن دو رن بنا کر اننگ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوئی۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 143 رن تھا۔

کپتان ہرمن پریت کور نے آخری اوور میں مضبوطی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے انتیس گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کے سہارے اکتیس رن بنائے۔ ہرمن پریت آخری اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہوئی۔ رادھا یادو آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئیں۔ سپرنوواس کی تین بلے باز آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹریل بلیزرس نے چوالیس رن کی اچھی ابتدا کی لیکن اس کے بعد اس کے وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے۔ ڈیانڈرا ڈاٹن نے پندرہ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ستائس رن بنائے۔ ریچا گھوش دو رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

کپتان اسمرتی مندھانا نے چالیس گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے بہت اہم 33 رن بنائے۔ دیالن ہیم لتا چار رن بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ اس وقت ٹریل بلیزرس کا اسکور 91 رن تھا۔ لیکن اس کے بعد دپتی شرما اور ہرلین دیولو نے شاندار اننگ کھیلی اور آخری اووروں میں کچھ بہترین چوکے لگائے۔ ہرلین نے اٹھارہویں اوور میں رادھا یادو کی آخری دو گیندوں پر چوکا لگایا۔

دپتی نے انیسویں اوور میں شکیرا سیلمین کی پہلی دو گیندوں پر دو چوکےلگائے۔ ٹریل بلیزرس کو آخری اوور میں جیت کے لئے دس رن کی ضرورت تھی۔ آخری اوور رادھا یادو ڈالنے آئیں اور ان پر سپرنوواس کو جیت دلانے کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے پورا کیا۔

پہلی گیند پر دو رن لیا ۔ دوسری گیند پر سنگل لیا۔ تیسری گیند پر سنگل بنا۔ چوتھی گیند پر دو رن بنے۔ پانچویں گیند پر ہرلین کا وکٹ نکل گیا۔ ہرلین نے پندرہ گیندوں میں ستائس رن بنائے۔ اب ٹریل بلیزرس کو آخری گیندپر چار رن چاہئے تھے۔ آخری گیند کھیلنے اتریں صوفی ایکلسٹن لیکن رادھا نے کوئی موقع نہیں دیا اور جیت اور فائنل سپرنوواس کی جھولی میں ڈال دیا۔ دپتی شرما چالیس گیندوں پر ناٹ آؤٹ 43 رن بناکر پویلین لوٹیں۔

سپرنوواس کی طرف سے رادھا یادو نے تیس رن پر دووکٹ اور سیلمن نے اکتیس رن پر دووکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.