ETV Bharat / sports

چنئی سُپر کنگز کے خلاف کولکاتا کی آزمائش - آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل

انڈین پریمیئر لیگ کے 49 ویں میں چنئی سُپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز ایکدوسرے سے نبردآزما ہوں گی اس میچ میں کولکاتا کی ایک بھی غلطی اسے پلے آف کی دوڑ سے باہر کرسکتی ہے۔

CSK vs KKR
CSK vs KKR
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 4:49 PM IST

آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کےلیے رواں سیزن انتہائی مایوس کن رہا اور وہ اس لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آخری نمبر پر ہے، آج کے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو چنئی سے محتاط رہنا ہوگا کیوں کہ اس کی ایک بھی غلطی شکست کا سبب بن سکتی ہے اور اگر کولکاتا یہ میچ ہار جاتی ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوجائے گی۔

دوسری جانب چنئی سُپر کنگز ان محض اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان پر اترے گی، چنئی کے پاس اب کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے لیکن وہ دوسری ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔

آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اس وقت 6 جیت اور 6 ہار کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور چنئی کے خلاف جیت اسے پلے آف کی دہلیز پر پہنچا دے گی۔ تاہم پلے آف کو یقینی بنانے کے لیے کولکاتا کو اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔

کولکاتا کے دو میچ باقی ہیں جس میں وہ آج چنئی سُپر کنگز کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا آخری میچ راجستھان رائلز سے ہوگا۔ اگر کولکاتا نائٹ رائیڈرز ایک میں جیت اور ایک میں ہار جاتی ہے تو پھر اسے بقیہ ٹیموں کے نتائج اور رن ریٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔

پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوچکی چنئی سُپر کنگز ٹیم مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں اب اپنے باقی دو میچوں میں دوسری ٹیموں کے کھیل کو خراب کرسکتی ہے، اس ٹیم نے اپنے پچھلے میچ میں وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دی تھی اور اب وہ کولکاتا کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

چنئی سُپر کنگز
چنئی سُپر کنگز

گزشتہ برس کی رنر اپ چنئی سُپر کنگز اس سیزن میں ابھی تک 12 میچوں میں صرف چار میچ ہی جیت سکی ہے اور اسے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس طرح وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

چنئی کے پاس اب گنوانے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن اگر وہ آج کے میچ مین کولکاتا ہو شکستے دے دیتی ہے تو کولکاتا کی مشکلیں بڑھ جائیں گی۔

چنئی سُپر کنگز کے لیے اس کے بقیہ میچ وقر کی جنگ ہوگی تاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام بہتر طریقے سے ہو۔

چنئی نے اپنے پچھلے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ چنئی نے بنگلور کو 6 وکٹوں پر 145 رنز پر روکنے کے بعد 18.4 اووزر میں 2 وکٹ پر 150 رن بنا کر آسان فتح حاصل کرلی تھی۔ اس جیت کے بعد دھونی نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو نتائج کی فکر کیے بغیر کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

دھونی نے کہا کہ نتائج کی فکر کیے بغیر میچ کھیلیں، بڑے شاٹس لگائیں اور کھیل سے لطف اٹھائیں۔ اگر آپ کھیل سے لطف اندوز نہیں ہورہے ہیں تو یہ بہت تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ دھونی کولکاتا کے خلاف میچ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے اور جب کوئی ٹیم اس انداز میں کھیلتی ہے تو وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز
کولکاتا نائٹ رائیڈرز

دوسری جانب کولکاتا کو اپنے سابقہ ​​میچ میں کنگز الیون پنجاب سے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکاتا کو 9 وکٹوں پر 149 رنز کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد پنجاب نے 18.5 اوورز میں 2 وکٹ پر 150 رن بنا کر آسان فتح حاصل کی تھی اس میچ میں کولکتہ کی بلے بازی انتہائی مایوس کن تھی۔

میچ کے بعد کولکاتا کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ اس سال ایک میدان سے دوسرے میدان میں کھیلنا چیلنج ہے جہاں پچ کی نوعیت مختلف ہے۔ امید ہے کہ ہم اگلے میچ کے لیے دبئی کے حالات کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.