ETV Bharat / sports

چنئی سُپر کنگز کو ایک اور دھچکا، براوو آئی پی ایل سے باہر - ڈوین براوو

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) آل راؤنڈر ڈوین براوو گروئن انجری کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ کی بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد چنئی کو پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ مزید دشواری پیس آسکتی ہے۔

DJ
DJ
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 6:03 PM IST

آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کو اس وقت دشچکا لگا جب ٹیم کے مضبوط کھلاڑی آل راؤنڈر ڈوین براوو زخمی ہونے کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈوین براوو کئی برسوں سے چنئی سُپر کنگز ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے 17 اکتوبر کو شارجہ میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف آخری اوور ڈالنے سے بھی قاصر تھے جس کے بعد دھونی نے رویندر جڈیجہ کو گیند تھمائی اور ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چنئی سُپر کنگز کے سی ای او کاسی وشوناتھن نے بتایا کہ ڈوین براوو کو جانگھ میں کافی درد اور تکلیف ہے جس کے سبب وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ایک یا دو دن میں واپس گھر لوٹ جائیں گے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ سرئیش رائنا اور ہربھجن سنگھ کے ٹیم سے باہر ہونے سے کچھ فرق پڑا تو کاسی وشوناتھن نے کہا کہ 'چاہے کوئی بھی کھلاڑی ہو فرنچائزی کا فرض بنتا ہے کہ اس ہر فیصلے کا احترام کرے اور ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا ٹیم کے سینیئر کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خود کو لیگ سے باہر رکھا ہے۔

ڈوین براوو رواں آئی پی ایل سیزن میں چھ میچ کھیلے ہیں جس میں وہ دو اننگز میں صرف سات رنز بنا سکے جبکہ گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل چنئی سُپر کنگز کے تجربہ کار کھلاڑی سریش رائنا اور ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر موجودہ ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جس سے ٹیم کمزور پڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں چنئی سُپر کنگز 10 میچوں میں سات شکست کے بعد پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہوگئی ہے اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.