ETV Bharat / sports

ہمیں اپنی بلےبازی میں بہتری لانے کی ضرورت: دنیش کارتک - دنیش کارتک

شکست کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان دنیش کارتک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'رائل چیلنجرس بنگلور کے اے بی ڈی ولیئرز  نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اے بی ڈی نے آر سی بی کو آرام سے جیت دلائی۔'

ہمیں اپنی بلےبازی میں بہتری لانے کی ضرورت: دنیش کارتک

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 12:19 PM IST

پیر کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 82 رنز سے شکست دے دی۔

شکست کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان دنیش کارتک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'رائل چیلنجرس بنگلور کے اے بی ڈی ولیئرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اے بی ڈی نے آر سی بی کو آرام سے جیت دلائی۔'

دنیش کارتک نے اے بی ڈی ولیئرز کی شاندار اننگز کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فتح کی بھی تعریف کی۔

دراصل اے بی ڈی ولیئرز نے طوفانی پاری کھیلتے ہوئے صرف 33 گیندوں میں ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔

کارتک نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا 'وہ (ڈی ولیئرز) عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور انہیں میدان میں روکنا مشکل ہوتا ہے۔

وہیں 195 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کے کے آر صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔

کارتک نے کہا کہ 'ٹیم میں بلے بازی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ڈی ولیئرز ہی یہ کام کرسکتے ہیں: وراٹ کوہلی

انہوں نے کہا 'ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمیں بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلے بازی کے بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا اور ہمیں بہتر کرنا ہوگا۔'

کارتک نے مزید کہا 'ہمارے پاس تین دن کا بریک ہے اور اس کے بعد ہمیں نئے سرے سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک دلچسپ آئی پی ایل رہا ہے، جہاں ساری ٹیمیں پہلے بلےبازی کررہی ہیں۔ سب کچھ منصوبے کے مطابق نہیں ہو رہا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.