ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: چنئی نے پنجاب کو 10 وکٹ سے شکست دی

فارم میں واپس آئے شین واٹسن (ناٹ آؤٹ 83) اور فارم میں چل رہے فاف ڈو پلیسز (ناٹ آؤٹ 87) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ اوپننگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کو اتوار کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹ سے شکست دے کر جیت حاصل کر لی۔

ipl
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 11:54 PM IST

پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کی 63 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز سے 20 اوورز میں چار وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن واٹسن اور ڈو پلیسز کی اوپننگ شراکت داری نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کر دیا۔

چنئی نے 17.4 اوررز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 181 رن بنا کر آسان جیت اپنے نام کر لی۔ اس سیشن میں کسی بھی ٹیم کی 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے جبکہ چنئی کی آئی پی ایل تاریخ میں 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے۔

چنئی کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ چنئی نے مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد جیت حاصل کی ہے اور وہ آٹھویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھویں اور آخری مقام پر کھسک گئی ہے۔

واٹسن نے فارم میں واپس آتے ہوئے 53 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ڈو پلیسز نے 53 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری چنئی کے لئے آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس سے قبل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 52 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ مینک اگروال نے 26، مندیپ سنگھ نے 27، نکولس پورن نے 33، گلین میکسویل نے ناٹ آؤٹ 11 اور سرفرا خان نے ناٹ آؤٹ 14 رنز کا تعاون دیا۔

مینک نے 19 گیندوں پر تین چوکے، مندیپ نے 16 گیندوں پر دو چھکے، پورن نے 17 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے، میکسویل نے سات گیندوں پر ایک چوکا لگایا اور سرفراز نے نو گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ چنئی کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 39 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجہ اور پیوش چاولا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

پنجاب نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی تھیں اور کرون نائر، کرشنپا گوتم اور جمی نیشم کی جگہ ٹیم میں مندیپ سنگھ، ہرپریت برار اور کرس جورڈن کو شامل کیا۔ دھونی کی زیرقیادت چنئی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ٹیم نے 10 وکٹوں سے دھماکہ خیز جیت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.