ETV Bharat / sports

اکیس ریاستوں اور 36 شہروں میں آئی پی ایل فین پارک بنیں گے

author img

By

Published : Mar 22, 2019, 9:43 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے اور اسے مزید مقبول بنانے کی ضمن میں اس سال آئی پی ایل فین پارک کو 21 ریاستوں کے 36 شہروں میں پہنچا دیا ہے۔

آئی پی ایل فین پارک

آئی پی ایل کا آغاز 23 مارچ کو گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ اس سیزن میں آئی پی ایل فین پارک میں نئے علاقوں میں اپنے پاؤں پسارے ہیں اور یہ 21 ریاستوں کے 36 شہروں میں پہنچ گیا ہے۔ فین پارکوں سے کرکٹ شائقین کو آئی پی ایل کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کا موقع ملے گا۔

گزشتہ چار برسوں میں فین پارک 65 شہروں میں پہنچ چکے ہیں۔ اس سال موجودہ شہر وہ ہیں جن میں گزشتہ سال بڑی تعداد میں پرستار پہنچے تھے۔ اس سال شمال مشرقی ہند کی خوبصورت ریاست سکم کی آئی پی ایل فین پارک میں انٹری ہوئی ہے جبکہ شہروں میں تیج پور، گنگٹوک، بلائی، ؤنا، شموگا، ترونیل ویلي، مدورئی اور ترچی کو شامل کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.