ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: راجستھان رائلز شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنا چاہے گی

اپنے پچھلے میچ میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد ممبئی انڈیئنز آج وانکھیڈے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی جبکہ راجستھان رائلز شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنا چاہے گی، میچ دوپہر 4 بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 13, 2019, 10:01 AM IST

اپنا پچھلا دو میچ ہارنے کے بعد راجستھان رائلز آج لگاتار تیسری شکست سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

راجستھان رائلز کو پچھلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ممبئی انڈیئنز نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کو شکست دی تھی۔

ویڈیو دیکھیں

پنجاب کے خلاف ممبئی نے شکست کے دہانے سے میچ میں فتح حاصل کی تھی اور قائم مقام کپتان کیرون پولارڈ نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں میں 83 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی اور میچ کو یکطرفہ انداز میں ٹیم کے حق میں کر دیا تھا، آج بھی پولارڈ سے اسی طرح کی کاکردگی کی امید ہوگی۔

حالاںکہ روہت شرما زخمی ہونے کی وجہ سے پچھلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن امید ہے کہ آج وہ کھیلیں گے، ان کی واپسی سے ٹیم کی بلے بازی کو مضبوطی ملے گی جو پچھلے میچ میں لڑکھڑا گئی تھی۔

ممبئی انڈیئنز
ممبئی انڈیئنز

ممبئی کی بلے بازی کا دار و مدار روہت پر ہی ہوگا لیکن ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا ہوں گے۔

ممبئی کی بلے بازی کی سب سے مضبوط کڑی اس کا لوور آرڈر ہے جہاں پولارڈ اور ہاردک پانڈیا مسلسل گیندبازوں کی دھنائی کر رہے ہیں اور ابھی تک تقریباً تمام میچوں میں آخری اوورز میں بہترین بلے بازی کی ہے۔ اور آج بھی ان دونوں سے ایسی ہی بلے بازی کی امید ہوگی۔

راجستھان رائلز
راجستھان رائلز

دوسری جانب راجستھان رائلز کی گیندبازی میں ابھی تک وہ دم خم نہیں دکھا ہے جس کی بدولت وہ اسکور کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

حالاںکہ شریس گوپال نے بنگلور کے خلاف اچھی گیندبازی کی تھی لیکن وہ اس کارکر دگی کو جاری نہیں رکھ سکے۔

جبکہ راجستھان کی بلے بازی تھوڑی متوازن نظر آرہی ہے لیکن گیند باز اسکور کا دفاع کرنے میں یا مخالف ٹم کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

آج کے میچ میں ممبئی مضبوط گیندبازی بھی اس کے پسینے چھڑا سکتی ہے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا راجستھان رائلز ممبئی کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دے پائے یا نہیں؟

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.