ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون حاصل کرسکتے ہیں تین سنگ میل

پہلے میچ میں 9 وکٹیں لینے والے آر اشون بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک 588 وکٹیں لے چکے ہیں اور اگر اشون چننئی ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں 12 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون حاصل کرسکتے ہیں تین سنگ میل
دوسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون حاصل کرسکتے ہیں تین سنگ میل
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 2:22 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ چننئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔ پہلا میچ 227 رنز کے بھاری مارجن سے ہارنے کے بعد اب ٹیم انڈیا کی نگاہیں یہ میچ جیتنے کے بعد سیریز میں واپسی پر ہوگی۔ اس ٹیسٹ میچ میں اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون کو ایک یا دو نہیں بلکہ تین بڑے ریکارڈ بنانے کا بہترین موقع ملے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون حاصل کرسکتے ہیں تین سنگ میل
دوسرے ٹیسٹ میں روی چندرن اشون حاصل کرسکتے ہیں تین سنگ میل

پہلے میچ میں 9 وکٹیں لینے والے آر اشون بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک 588 وکٹیں لے چکے ہیں اور اگر اشون چننئی ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں 12 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کرلیں گے۔ اشون 600 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے بھارت کے لئے پانچویں جب کہ دنیا کے 21 ویں کھلاڑی ہوں گے۔

ٹیم انڈیا کے بولرز کے لئے 600+ بین الاقوامی وکٹیں:-

انیل کمبلے نے 956 وکٹیں حاصل کیں

ہربھجن سنگھ نے 711 وکٹیں حاصل کیں

کپل دیو نے 687 وکٹیں حاصل کیں

ظہیر خان نے 610 وکٹیں حاصل کیں

رویچندرن اشون نے 588 وکٹیں حاصل کیں

دوسری طرف اگر اشون اس میچ میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ بھارتی سرزمین پر 350 وکٹیں مکمل کرلیں گے۔ اشون بھارت میں 350 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے صرف تیسرے بولر ہوں گے۔ اشون سے قبل سابق ​​بھارتی ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے (476) اور ہربھجن سنگھ (376) نے 350 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اگر اشون اس ٹیسٹ میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن جائیں گے۔ تین وکٹیں لے کر اشون ہربھجن سنگھ (265) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ جب کہ انیل کمبلے کا نام اس ضمن میں پہلی جگہ پر آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.