پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پُرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔