ETV Bharat / sports

India vs New Zealand: بھارت کے چار وکٹوں پر 258 رن

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 8:26 PM IST

Updated : Nov 25, 2021, 8:48 PM IST

نئے کوچ راہل دراوڑ (Rahul Dravid) کے توقعات پر پورا اترنے والے شریس ایّر (Shreyas Iyer) (ناٹ آوٹ 75) کی شاندار اننگز اور رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) (ناٹ آوٹ ) کے مابین 113 رن کی ناٹ آوٹ سنچری شراکت کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں جمعرات کے روز پہلی اننگ میں چار وکٹ پر 258 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔

India vs New Zealand: بھارت کے چار وکٹوں پر 258 رن
India vs New Zealand: بھارت کے چار وکٹوں پر 258 رن

گرین پارک اسٹیڈیم (Green Park Stadium) میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی بھارتی ٹیم 145 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد دباؤ میں آگئی تھی لیکن چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے رویندر جدیجا (Ravindra Jadeja) نے شریس ائیر(Shreyas Iyer) کے ساتھ کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا بلکہ دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچایا۔

بھارت کے عظیم ترین بلے باز سنیل گواسکر سے آج صبح ٹیسٹ کیپ پہننے والے شریس ایّر دن کا کھیل ختم ہونے پر ناٹ آوٹ اننگز کھیل دراوڑ کے اعتماد پر پورے اترے ہیں۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اننگز کھیلنے والے شریس اب تک 136 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا چکے ہیں۔

اس سے قبل چیتشور پجارا (26) اور کپتان اجنکیا رہانے (35) آج بھی فارم حاصل نہیں کرسکے۔ سلامی بلے باز مینک اگروال (21) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے پجارا نے دھیمے لیکن محتاط انداز میں بلے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: IND VS NZ: ٹیسٹ سیریز میں اسپن گیند بازی ہمارے لئے ایک چیلنج

پہلے سے کریز پر جمے شبھمن گل (52) کے ساتھ مل کر انہوں نے لنچ تک ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 82 رن پہنچایا۔شاندار انداز میں کیریر کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرنے والے شبھمن گل لنچ کے بعد کے پہلے اوور میں جیمنسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 25, 2021, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.