ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم رنکو سنگھ کو فِنشر کے طور پر دیکھ رہی ہے: سابق کرکٹر صبا کریم - صبا کریم کا انٹرویو

سابق بھارتی کرکٹر صبا کریم کا خیال ہے کہ بھارتی ٹیم آنے والے سالوں میں رنکو سنگھ کو ایک فِنشر کے طور پر ٹیم میں جگہ دے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صبا کریم نے قومی ٹیم کے لیے ایک ہونہار لیڈر کے طور پر سوریہ کمار یادو کی حمایت کی۔

Former Indian cricketer Saba Karim Exclusive Interview
سابق بھارتی کرکٹر صبا کریم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 9:37 PM IST

سابق بھارتی کرکٹر صبا کریم سے خصوصی بات چیت

حیدرآباد: سابق بھارتی وکٹ کیپر صبا کریم کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم رنکو سنگھ کو قومی ٹیم کے فِنشر کے طور پر دیکھ رہی ہے کیونکہ وہ کھلاڑی مین ان بلیو کے لیے اپنا کردار پوری صلاحیت کے ساتھ ادا کرسکتا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی دو طرفہ سیریز کھیل رہا ہے۔ رنکو سنگھ نے اس سیریز میں بھارتی ٹیم کے لئے بلے سے ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور سیریز کے دوسرے میچ میں 9 گیندوں پر نات آوٹ 31 رنز کافی سنسی خیز تھے جس نے بھارت کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔

جیوسنیما اور اسپورٹ 18 میں بطور تجزیہ کار صبا کریم نے ای ٹی وی بھارت کے نشاد باپٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے رنکو سنگھ کو فِنشر کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ رنکو سنگھ پہلے بلے بازی کے ساتھ ساتھ ہدف کا تعاقب کرتے وقت بھی ناقابل یقین بلے بازی کرتے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی حمایت کر رہی ہے۔

صبا کریم نے یہ بھی کہا کہ رنکو کے لیے آگے کچھ سخت چیلنجز بھی ہیں جیسے جنوبی افریقہ سیریز اور یہ رنکو کے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا کیونکہ پلیئنگ کنڈیشنز ہوم کنڈیشنز سے مختلف ہوں گی۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ڈومیسٹک سرکٹ میں ان کا تجربہ کارآمد ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ رنکو کو کھیل کے بارے میں بیداری زیادہ ہے، وہ اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے شاٹس بھی مار سکتا ہے، جو سست پچوں پر اسے ایک معیاری فنشر بناتا ہے۔

پٹنہ میں پیدا ہونے والے صبا کریم، جن کے 7,310 فرسٹ کلاس رنز ہیں، نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے بہترین کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں کھیل رہی ہیں اور اس لیے کھلاڑیوں کا ایک نوجوان گروپ اس سیریز کو جیتنے کے لیے لڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 34 ون ڈے کھیلنے والے صبا کریم کا خیال ہے کہ اس آسٹریلیائی ٹیم میں تین چار کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلوی کرکٹ کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ان میں سے نیتھن ایلس ایک ایسا لڑکا ہے جو آنے والے برسوں میں اپنی موثر گیند بازی سے متاثر کرے گا۔

ممبئی کے سوریہ کمار یادو ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں کیونکہ اس سیریز کے لیے باقاعدہ کپتان روہت شرما سمیت زیادہ تر سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت پر غور کرتے ہوئے صبا کریم نے کہا کہ وہ ایک اچھے کپتان نظر آرہے ہیں اور اپنی مہارت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار فیلڈ میں پر پرسکون رہتے ہیں، یہ ایک ابھرتے ہوئے لیڈر کی پہچان ہے۔ کپتانی مکمل طور پر ایک نئی جہت ہوتی ہے۔جب آپ ریاستی سطح کی کپتانی سے بین الاقوامی کپتانی کی طرف جاتے ہیں تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔ اس کے لیے بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔ وہ بیٹنگ کے ساتھ بھی متاثر کن رہا ہے اور ایک کپتان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ اپنی بلے بازی کی مہارت کے ساتھ کارکردگی دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نے موجودہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لئے بھارت کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ سیریز کے آغاز میں ہی میں نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ نوجوان بھارتی ٹیم دو طرفہ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف جیت درج کرے گی۔ میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں، اگرچہ آسٹریلیا نے آخری میچ میں واپسی کی ہے مجھے اب بھی یقین ہے کہ بھارت فاتح بن کر ابھرے گا۔ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور ایک نیا کپتان ہے۔ اس ٹیم کے تمام کھلاڑی اس مرحلے میں خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

صبا کریم نے بھی جیو سنیما کی سیریز کو مختلف زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرنے کے ان کے اقدام کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے پسندیدہ کھیل کو مادری زبان میں دیکھنے اور سننے کے لیے پرجوش ہے۔ یہ سب انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن کے دوران شروع ہوا اور اس کی کافی زیادہ پذیرائی کی گئی۔ یہ مکمل طور پر ایک مختلف مزاج لاتا ہے۔ تمام زبانیں گیم کو سمجھنے اور دیکھنے والوں کو سمجھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.