نئی دہلی: بھارتی کرکٹر بلے باز رشبھ پنت سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ دراصل کرکٹر دہلی سے رورکی جا رہے تھے، اس دوران راستے میں ان کی مرسڈیز بنز جی ایل سی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار بے قابو ہونے کے بعد پہلے ریلنگ سے ٹکرائی اور پھر جل کر راکھ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق رشبھ کی کار ریلنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا۔ وہیں حادثے میں شدید طور پر زخمی رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس حادثے میں پنت کے سر اور پیر پر چوٹ آئی ہے۔
بتا دیں کہ رشبھ پنت کا گھر روڑکی میں ہے۔ جب ان کی گاڑی نرسان قصبے پہنچی تو کار بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ روڑکی پولیس کے مطابق انہیں اچانک نیند کی جھپکی آئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کے ساتھ کوئی ساتھی یا ڈرائیور نہیں تھا، وہ خود روڑکی اپنے گھر والوں سے ملنے جارہے تھے۔ زخمی رشبھ پنت کے بیان کے مطابق جب انہیں جھپکی آئی تو کار کا توازن بگڑنے کے بعد کار ریلنگ سے ٹکرا گئی اور کار میں خود سے آگ لگ گئی۔ کرکٹر دہلی سے رورکی آرہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ دھند اور تیز رفتاری سے ریلنگ سے ٹکرا نے کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں فوری آگ لگ گئی، حادثے میں پنت کو کافی چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے پنت کو گاڑی سے باہر نکالا اور پھر 108 کو فون کرکے اطلاع دی اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں:
اروشی روتیلا کی ریان گوسلنگ کے ساتھ تصویر، لوگوں نے پوچھا'رشبھ پنت کا کیا ہوا'