ETV Bharat / sports

IND vs WI Schedule ٹیم انڈیا جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی - بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز

بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ ٹیم انڈیا کو یہاں دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی-20 میچ کھیلنے ہیں۔ سیریز کا آغاز 12 جولائی سے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ Team India tour West Indies in July

ٹیم انڈیا جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:25 AM IST

Updated : Jun 13, 2023, 10:51 AM IST

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم 12 جولائی سے شروع ہونے والے ویسٹ انڈیز دورے میں دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی-20 میچ کھیلے گی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کا آغاز ٹیسٹ سیریز سے ہوگا جس کے بعد تین یک روزہ اور آخر میں پانچ ٹی-ٹوئنٹی میچ ہوں گے جو 13 اگست تک چلے گا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 جولائی تک ٹرینیڈاڈ کے کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی جس کے پہلے دو میچ 27 اور 29 جولائی کو بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے جائیں گے۔ تیسرا ون ڈے یکم اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی-ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 3 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جس کے بعد دوسرا اور تیسرا میچ 6 اور 8 اگست کو گویانا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ ٹور کا اختتام 12 اور 13 اگست کو فلوریڈا میں ہونے والے چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت کا آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا۔ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 444 رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم پانچویں دن 234 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا آئی سی سی کے تمام ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ODI World Cup 2023 عالمی کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کا مقابلہ

یو این آئی

Last Updated : Jun 13, 2023, 10:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.