ETV Bharat / sports

India vs West Indies آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست، بھارت نے سیریز جیتی - بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ون ڈے سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 200 رنز سے شکست دے دی۔ شبھمن گل کو پلیئر آف دی میچ اور ایشان کشن کو پلیئر آف سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ India won series against West Indies

آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست، بھارت نے سیریز جیتی

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 10:42 AM IST

تاروبا: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 200 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 351 رنز بنائے۔ بھارت نے شبھمن گل (85) اور ایشان کشن (77) کی قیادت میں شاندار بلے بازی کی بدولت تیسرے ون ڈے میں منگل کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف 352 کا بڑا ہدف دیا۔ شبھمن گل اور کشن کے علاوہ سنجو سیمسن (51) اور ہاردک پانڈیا (70 ناٹ آؤٹ) نے بھی ہندوستان کی جانب سے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بھارت کے 351 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 200 رنز سے میچ ہار گئی۔ بھارت نے اس سیریز کا پہلا میچ پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرا میچ چھ وکٹوں سے جیت کر برابر کر دیا۔ بھارت نے تیسرا اور آخری میچ 200 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ گوڈاکیش موٹائی نے ناٹ آؤٹ 39 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے علاوہ ایلک ایتھانج نے 32 اور الزاری زوزف نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔ شبھمن گل کو پلیئر آف دی میچ اور ایشان کشن کو پلیئر آف سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے آئی۔ شبھمن گل اور کشن کی اوپننگ جوڑی نے ہندوستان کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 19.4 اوور میں 143 رنز کی شراکت ہوئی۔ کشن نے اس شراکت میں جارحانہ کردار ادا کرتے ہوئے 64 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ وہ یانک کریا کو بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں اسٹمپڈ ہوگئے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے رتوراج گائیکواڑ بڑا اسکور نہ بنا سکے لیکن ان کے بعد آنے والے بلے بازوں نے مایوس نہیں کیا۔ دوسرے ون ڈے میں ناکام رہنے والے سیمسن نے گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 69 رنز جوڑے۔ سیمسن نے صرف 41 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، حالانکہ وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Bumrah to Lead Team India آئرلینڈ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، جسپریت بمراہ ہوں گے کپتان

گل اور سوریہ کمار کے آؤٹ ہونے کے بعد، پانڈیا نے ہندوستانی اننگز کو اونچی سطح پر پہنچانے کا ذمہ لیا۔ پانڈیا کی تیز بلے بازی سے ہندوستان کو آخری پانچ اووروں میں 56 رنز بنانے میں مدد ملی۔ خود کپتان پانڈیا نے 52 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنا کر اپنی اننگز کا خاتمہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 10 اوورز میں 73 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف (10 اوور، 77 رنز)، کریا (8 اوور، 58 رنز) اور موتی (10 اوور، 38 رنز) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جےڈن سلز آٹھ اوورز میں 75 رنز دے کر ونڈیز کے مہنگے ترین گیند باز ثابت ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.