نئی دہلی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج دہلی میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کی کپتانی کر رہے ہیں۔ India Won the Toss and Elected to Field
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ ونڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن مقابلہ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 99 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے چار وکٹیں حاصل کی، جب کہ آل راؤنڈر شہباز احمد سات اورر میں 32 رنز دے کر دو وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، اسی طرح محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں، سندر کو بھی دو وکٹ ملے۔
گراؤنڈ کیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس 1:40 پر ہوا۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ ٹیم انڈیا کو ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ سے 12 برس بعد سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ 2010 کے بعد بھارتی ٹیم اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی ہے۔
مزید پڑھیں: