بھارت اور نیوزی لینڈ India vs New Zealand کے درمیان کانپور میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ اس میچ میں بھارتی بلے باز شریئس ایر Shreyas Iyer نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا اور پہلے ہی میچ میں 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سنچری اور دوسری میں نصف سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز شریئس ایرنے کہا کہ 'پچ گیند بازوں کے لیے اتنی مددگار نہیں تھی، پھر بھی ہمارے گیند بازوں نے بہترین کھیل دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں سیزن بائی سیزن اور جتنا ممکن ہوسکے اتنی گیند کھیلنا چاہتا تھا۔ میں نے وقت کے تقاضے کے مطابق کھیلا۔ جیسی ضرورت تھی ویسا کرکٹ کھیلا۔ کئی بار ایسا ہوا جب ہم میچ سے باہر جاتے نظر آئے لیکن ہم نے واپسی کی۔ اس پر ہمیں فخر ہے۔ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہمیں خوشی ہے۔
یو این آئی رپورٹ