ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی کا نام اسپیشل فہرست میں شامل - MS dhoni

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس جی) پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ میں وراٹ کوہلی نے خصوصی فہرست میں اپنا نام درج کروایا ہے۔ وہ بھارت کی جانب سے 250 یک روزہ میچ کھیلنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

virat kohli
virat kohli
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 7:32 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی قومی ٹیم کے لیے 250یک روزہ میچ کھیلنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں اس فہرست میں اپنا نام درج کروایا۔

وراٹ کوہلی نے 18 اگست 2008 کو سری لنکا کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ کوہلی ابھی تک 86 ٹیسٹ اور 82 ٹی 20 اور 250 یک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ان کے نام مجموعی طور پر 22 ہزار سے بھی زیادہ رنز درج ہیں۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ یک روزہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم بلے باز سچن تیندولکر کے نام ہے جنہوں نے 463 یک روزہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کا کارنامہ

اس کے علاوہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 347 میچز، راہل دراوڈ 340 میچز، محمد اظہر الدین نے 334 میچز، سورو گنگولی نے 308 میچز، سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے 301 میچز اور عظیم اسپنر انِل کُمبلے نے 269 میچز کھیلے ہیں۔

سچن تیندولکر وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔ ان کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا نام آتا ہے جنہوں نے 448 یک روزہ میچ کھیلا ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے سنتھ جے سوریہ اور کمار سنگاکارا نے بالترتیب 445 اور 404 یک روزہ میچز کھیلے ہیں اس کے بعد پاکستان کے عظیم آل راؤںدر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے 398 میچوں میں اپنی ٹم کی نمائندگی کی ہے جبکہ پاکستان کے ہی سابق کپتان انضمام الحق نے 378 اور آسٹریلیا کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے 375 یک روزہ میچز کھیلے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.