ETV Bharat / sports

برسبین ٹیسٹ سے جسپریت بمراہ خارج، وجہ جان کر آپ ہوجائیں گے حیران - Navdeep Saini

بارڈر گاوسکر سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ بیمار ہوکر ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ
برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:59 AM IST

اب جب کہ آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچ سیریز اپنے آخری پڑاؤ میں ہے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم وطن واپس ہوجائے گی۔ لیکن آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ہی ٹیم انڈیا مسائل سے دوچار ہوچکی ہے۔ کئی کھلاڑی فٹنس کے مسائل سے پریشان ہیں، جس میں قابل ذکر اجے جڈیجہ ہیں اور اب تیز گیند باز جسپریت بمراہ کا کھیلنا پانا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔

برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ
برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا، "جسپریت بمراہ نے سڈنی میں فیلڈنگ کے دوران پیٹ میں دباؤ کی شکایت کی تھی۔ وہ برسبین ٹیسٹ سے باہر ہوں گے لیکن انگلینڈ سیریز تک وہ واپس آسکتے ہیں۔ " بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ منگل کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ سے باہر ہوگئے۔ یہ میچ 15 جنوری سے برسبین کے گابا میں ہونا ہے۔ پیٹ میں دباؤ کی وجہ سے بمراہ کو سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر کو سڈنی ٹیسٹ کے دوران پیٹ میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹ میں اسٹرین کی شکایت درج کی گئی۔ ٹیم انڈیا کی انتظامیہ کے ساتھ مشورہ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی چوٹ میں مزید اضافہ بھارت کے لیے آئندہ سیریز میں مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے، لہٰذا انہیں ٹیسٹ سے باہر کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ
برسبین ٹیسٹ سے خارج ہوئے جسپریت بمراہ

تاہم اس کے ساتھ ہی ٹیم مینیجمنٹ کے ایک اور ذریعہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر جسپریت بمراہ 50 فیصد فٹ ہوجائیں تو وہ اب بھی کھیل سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی تین دن آرام کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ اگر انھیں انگلینڈ سیریز سے باہر ہونا پڑے تو بھی وہ میدان میں ضرور آئیں گے۔

ذریعہ نے کہا، دماغ کو جسم سے بالاتر رکھیں۔ تین دن آرام کرنے کے لئے ہیں جو کافی وقت ہے اور وہ گابا میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے لئے تیار ہوسکتے ہیں۔ چاہے وہ پچاس فیصد ہی فٹ کیوں نہ ہوں، وہ میچ میں ابھی بھی باقی ہیں۔ ہم یہ سیریز 1۔2 سے جیتنا چاہتے ہیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ محمد سراج ٹیم میں پیس اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔ ان کے ساتھ برسبین میں نودیپ سینی، شردُل ٹھاکر اور ٹی نٹراجن نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.