ETV Bharat / sports

ہما داس نے اپنا طلائی تمغہ کورونا واریئرس کے نام وقف کیا - طلائی تمغہ

ہما نے ایشین گیمز 2018 میں مکسڈ ریلے ایونٹ میں حاصل ہونے والے سونے کے تمغہ کو کورونا واریئرس کے نام معنون کردیا ہے۔

hima das dedicates upgraded gold medal to covid-19 warriors
ہما داس
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 1:36 PM IST

بھارتی سپرنٹر ہما ​​داس نے کورونا وبائی مرض کے خاتمے کے لیے بے لوثی سے کام کرنے والوں کو خراج پیش کیا ہے۔

ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی بھارتی ایتھلیٹ ہما داس نے اپنا سونے کا تمغہ پولیس اور ڈاکٹرز کے لئے وقف کیا جنھوں نے سب کی حفاظت اور اچھی صحت کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'میں ایشین گیمز 2018 میں 4x400 مکسڈ ریلے ایونٹ کے اپنے اپ گریڈ شدہ طلائی تمغے کو پولیس، ڈاکٹرز اور دیگر تمام کورونا واریئرس کے لئے وقف کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہماری حفاظت کی اور اچھی صحت کو یقینی بنایا اور کورونا کے مشکل وقت میں بھی بے لوث کام کر رہے ہیں'۔

بتادییں کہ ہما ورلڈ ایتھلیٹکس جونیئر گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ انھوں نے 12 جولائی 2018 کو فن لینڈ کے شہر تمپیر میں تاریخ رقم کی تھی۔ جب ہما داس نے آئی اے اے ایف ورلڈ یو 20 چیمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.