ہربھجن نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ کے ایل راہل اور چتیشور پجارا بڑے کھلاڑی ہیں اور انہیں وراٹ کی غیر موجودگی میں خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ وراٹ ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ آسٹریلیا دورے پر جاتے ہیں تو وہ رن بناتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں کچھ کھلاڑیوں کے پاس آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہوگا۔
بھارتی کپتان وراٹ کوہلی 27 نومبر سے شروع ہونے والی محدود اووروں کی سیریز اور 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ٹسٹ کے بعد ملک واپس لوٹ آئیں گے ۔
بھارت کے لئے 103 ٹسٹ میچوں میں 417 وکٹ حاصل کرچکے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگر روہت شرما ٹسٹ سیریز میں اننگز کی شروعات کرتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ روہت نے 20-2019 میں بھارت کے لیے ٹیسٹ سیریز میں اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل روہت کو چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ چھوڑنا پڑے تھے اب وہ آسٹریلیا کے دورے پر واپسی کریں گے۔