ETV Bharat / sports

India Beat South Africa ملر کی سنچری رائیگاں، سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جیت

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہا۔ کپتان ٹیمبا باوما پہلا اوور میڈن کھیلنے کے بعد دوسرے اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ رائلی روسو سیریز میں دوسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ India beat South Africa

India beat South Africa by 16 runs
ملر کی سنچری رائیگاں، سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جیت
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:33 AM IST

گوہاٹی: بھارت نے ڈیوڈ ملر (106 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی20 میچ میں اتوار کو 16 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو مقررہ 20 اوورز میں 238 رنوں کا ہدف دیا جس کے جواب میں افریقہ ٹیم 221 رنز ہی بنا سکی۔ India beat South Africa by 16 runs

جنوبی افریقہ کو اس بڑے ہدف تک لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے ملر نے 47 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 48 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 69 رنز بنائے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 174 رنز بنائے لیکن پروٹیز کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

جنوبی افریقہ کے سامنے 237 رنوں کا اسکور کھڑاکرنے کے لیے سوریہ کمار یادیو نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں مسلسل تیسری نصف سنچری جڑتے ہوئے 22 گیندوں پر 61 رن بنائے۔ لوکیش راہل نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی، جبکہ ویراٹ کوہلی 28 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکا کے ساتھ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت شرما اور راہل نے بھارت کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 59 گیندوں میں 96 رنز کی شراکت کی۔ سلامی بلے باز پہلے دو اوورز میں وقت لینے کے بعد تیسرے اوور سے جارحانہ بلے بازی کی اور ہندوستان نے پاور پلے میں 57 رنز جوڑے۔ روہت اور راہل کی جوڑی نے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ (15) نصف سنچری شراکت کی ہے۔ راہل نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ روہت نے 37 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ جوڑی میچ کو پروٹیز سے دور لے جا رہی تھی لیکن کیشو مہاراج نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے دو بلے بازوں کو آوٹ کرنے کے بعد سانس بھی نہیں لی تھی کہ سوریہ کمار اور وراٹ کی جوڑی نے تیز رفتار انداز میں رنز بنانا شروع کر دیے۔ دونوں کے درمیان 42 گیندوں پر 102 رنز کی دھماکہ خیز شراکت ہوئی۔ سوریہ کمار نے 22 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ 61 رنوں کی ناقابل یقین اننگ کھیلی اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے کم گیندوں (573) میں 1000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔ کوہلی نے 28 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے کر ناٹ آوٹ 49 رنز بنائے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔

سوریہ کمار 19ویں اوور کی پہلی گیند پر رن ​​آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے دنیش کارتک نے ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 17(7) رنز بنا کر بھارت کو 20 اوور میں 237 رنز تک پہنچا دیا۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑااسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہا۔ کپتان ٹیمبا باوما پہلا اوور میڈن کھیلنے کے بعد دوسرے اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ رائلی روسو سیریز میں دوسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں صرف ایک رن پر گرنے کے بعد ایڈن مارکرم نے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 46 رنوں کی شراکت داری کی۔ مارکرم نے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہونے سے قبل 19 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ پروٹیز نے پہلے 10 اوورز میں صرف 70 رنز بنائے تھے اور اسے 60 گیندوں پر 168 رنز درکار تھے۔

وکٹ پر موجود ڈیوڈ ملر اور ڈی کاک نے جنوبی افریقہ کی گاڑی کو پٹری پرلاتے ہوئے اگلے چھ اوورز میں 86 رنز جوڑے۔ کپتان روہت نے رنوں پر لگام لگانے کے لیے 17 واں اوور دیپک چاہر کو دیا جنہوں نے چھ گیندوں میں صرف آٹھ رن دئے۔ جنوبی افریقہ کو آخری تین اوورز میں 74 رنز درکار تھے لیکن 19ویں اور 20ویں اوورز میں 46 رنز بنانے کے باوجود وہ 20 اوورز میں صرف 221/3 کے اسکور تک ہی پہنچ سکی۔

بھارت کے لیے ارشدیپ سنگھ نے چار اوورز میں دو وکٹ لیے لیکن ساتھ ہی 15.50 کی اوسط سے 62 رن بھی دیے۔ اکشر پٹیل نے چار اوورز میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔ دیپک چاہر نے چار اوورز میں ایک میڈن کے ساتھ 24 رنز دیے، حالانکہ انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.