ETV Bharat / sports

India will bid to host Olympics 2036 ہندوستان 2036 اولمپکس کی میزبانی کا دعویٰ کرے گا، مودی

وزیر اعظم نے کہاکہ ’’ہم صرف کھیل نہیں کھیلتے بلکہ کھیل کو زندگی کی طرح جیتے ہیں۔ وادی سندھ کی تہذیب ہو یا ویدک تہذیب، کھیلوں کے تئیں ہمارا رویہ قدیم زمانے سے ہماری تہذیب میں جھلکتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 10:41 PM IST

مودی
مودی

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان 2036 کے اولمپکس کی میزبانی اپنی سرزمین پر کرنا چاہتا ہے اور ملک اس کی میزبانی کا موقع حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 141 ویں اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ"ہندوستان اپنی سرزمین پر اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لیے بہت پرجوش ہے۔ ہندوستان سال 2036 میں ہندوستان میں اولمپکس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

ممبئی کے جیو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں 40 سال بعد ہندوستان میں آئی او سی کا یہ کنونشن منعقد ہوا ہے۔

ملک کے 140 کروڑ عوام کی جانب سے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ آئی او سی کے صدر تھامسن باخ کی پیشکش کے بعد مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں آئی او سی کا یہ 141 واں اجلاس ہونا بہت خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہندوستان میں ہمارے طرز زندگی اور ثقافت کا اہم حصہ رہے ہیں۔ اگر آپ ہندوستان کے دیہات میں جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کھیلوں کے بغیر ہر تہوار ادھورا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ اولمپک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہندوستان نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین گیمز میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے یونیورسٹی کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں بھی نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ’’ہم صرف کھیل نہیں کھیلتے بلکہ کھیل کو زندگی کی طرح جیتے ہیں۔ وادی سندھ کی تہذیب ہو یا ویدک تہذیب، کھیلوں کے تئیں ہمارا رویہ قدیم زمانے سے ہماری تہذیب میں جھلکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ “کھیل محض ایک مقابلہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کو اپنے آپ کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جو بھی ریکارڈ توڑتا ہے، پوری دنیا اسے خوش آمدید کہتی ہے۔ کھیلوں میں کوئی نہیں ہارتا۔ صرف فاتح اور وہ ہیں جو (فتح سے) سیکھتے ہیں۔ کھیلوں کی زبان لازوال ہے، کھیل کی روح بھی لازوال ہے۔‘‘ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.