ETV Bharat / sports

South Africa vs Netherlands ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈ نے ہرایا - یدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ نمبر 15 میں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔

ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ
ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 11:01 PM IST

حیدرآباد: دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ اس وجہ سے میچ 43-43 اوورز میں کھیلا گیا۔ اس کے بعد نیدر لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 246 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ کی فارم کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ہدف آسانی سے حاصل کر لے گی لیکن نیدر لینڈ کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ان کی گیدندبازی کے سامنے افریقہ کے بلے باز بے بس نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اگر ڈیوڈ ملر کو چھوڑ دیا جائے تو کوئی بھی بلے باز وکٹ پر وقت نہیں گزار سکا۔ ڈیوڈ ملر نے 42 رنو کی پاری کھیلی۔ کوئٹن ڈی کاک نے20، باؤما نے 16، ہینرک کلاسین 28، کوئٹزی نے 22 رنوں کی پاری کھیلی۔

نیدرلینڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچ ہار چکا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم فتح کے رتھ پر سوار تھی۔افریقی ٹیم اس نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بری طرح شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔

ہالینڈ کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے شاندار ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے افریقی بولرز کی کلاس لی اور 69 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 1 چھکا اور 10 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ روئیلوف وین ڈیر مروے نے 29 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستانی شائقین کو ویزے نہ دینے پر آئی سی سی سے احتجاج درج کرایا

روئیلوف اور ایڈورڈز نے مل کر 8ویں وکٹ کے لیے 37 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ باؤلرز کاگیسو ربادا، مارکو جانسن اور لونگی اینگیڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر کیشو مہاراج اور تیز گیند باز جیرالڈ کوٹزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.