ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی نے سچن اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا - آئی سی سی ورلڈ کپ 2023

بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہر روز نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ آج انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام درج کر لیے ہیں۔ Most calendar years runs in ODI

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 5:30 PM IST

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 33 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے نصف سنچری کی۔ وراٹ نے 94 گیندوں پر 88 رنز ہی بنا سکے لیکن وہ اپنے 49ویں سنچری سے محض 12 رنز دور رہ گئے۔ ورلڈ کپ 2023 میں ویراٹ کوہلی کی یہ چوتھی نصف سنچری جبکہ ون ڈے کیریئر کی 70ویں سنچری تھی۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں اور وہ اپنے کیرئیر میں 8ویں مرتبہ ایک کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے اس معاملے میں سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سچن تنڈولکر ایک کیلنڈر سال میں 7 مرتبہ 1000 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ کرکٹ دنیا کے کنگ کوہلی نے اس سال 4 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور بھی کی ہیں۔ انہوں نے اس سال 23 اننگز میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔ یہ 1 ہزار رنز بنانے کے لیے ویراٹ کوہلی نے 90 چوکے اور 21 چھکے بھی لگائے۔

ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ مرتبہ ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی

  • 1 - ویراٹ کوہلی - 8 مرتبہ
  • 2 - سچن تنڈولکر - 7 مرتبہ
  • 3 - سورو گنگولی - 6 مرتبہ
  • 4 - کمار سنگاکارا - 6 مرتبہ
  • 5 - رکی پونٹنگ - 6 مرتبہ

ویراٹ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی بات کریں تو ویراٹ کوہلی اس فہرست میں دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ویراٹ نے اب تک ورلڈ کپ کی 37 اننگز میں 13 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ سنگاکارا نے ورلڈ کپ کی 35 اننگز میں 12 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں سچن تنڈولکر پہلے نمبر پر ہیں۔ جنھوں نے 44 اننگز میں 21 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز

  • 1 - سچن تنڈولکر - 21 نصف سنچری
  • 2 - ویراٹ کوہلی - 13 نصف سنچری
  • 3 - کمار سنگاکارا - 12 نصف سنچری

ویراٹ کوہلی ورلڈ کپ کی تاریخ کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اوپننگ کیے بغیر سب سے زیادہ 13 نصف سنچریاں بنائی ہے۔ وہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے نام تھا جنھوں نے 12 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

نان اوپنر کے طور پر سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز

  • 1 - ویراٹ کوہلی - 13
  • 2 - کمار سنگاکارا - 12
  • 3 - شکیب الحسن۔ 12

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.