ETV Bharat / sports

Afghanistan Vs Netherland نیدرلینڈس کا افغانستان کو 180 رنوں کا ہدف - آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023

لکھنو میں واقع بھارت رتن اٹل بہاری واچپائی (ایکانا)اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں افناستان نے اپنے گیندبازوں کی شاندار بالنگ کی بدولت نیدرلینڈس کو 179رنوں پر آل آوٹ کردیا۔افغانستان کو میچ جیتنے کے لئے 180رنوں بنانے ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 5:27 PM IST

لکھنو: اترپردیش کے لکھنو میں واقع بھارت رتن اٹل بہاری واچپائی (ایکانا)اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 34 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 179 رن ہی بنا سکی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔

نیدر لینڈس کی جانب سے شروعات مایوس کن رہی اور تین رنوں کے مجموعی اسکور پر ویسلی بارسائی کے طور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، ویسلی بارسائی ایک رن بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد نیدر لینڈس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ سائی برین انگلبرینٹ 56 گیندوں پر 58 رن اور میکس او ڈوڈ40 گیندوں ہر 42 رنوں کی نمایاں اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔

نیدرلینڈس کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔ افغانستان کے گیندبازوں نے میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھی اور ڈچ بلے بازوں کو کھیل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے نمبر ون گیندباز بن گئے

نیڈرلینڈس کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی کو تین،نور احمد کو دو جبکہ مجیب الرحمن کو ایک وکٹ ملا۔نیدرلینڈس کے چار بلے باز رن آوٹ ہوئے۔افغانستان کو میچ جیتنے کے لئے مقررہ 50 اوورز میں 180رن بنانے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.