حیدرآباد : ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نشانکا اور کوشال پریرا نے اننگ کی شروعات کی۔شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں نیشانکا نے چار رن بنا ئے۔ دوسرے اوور میں حسن علی نے کوشال پریرا کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہاکہ پہلی اننگ میں بلے بازوں کو پچ سے مدد ملے گی۔ زیادہ رن بن سکتا ہے۔ مگر دوسی اننگز میں اوس گرنے کی وجہ سے گیندبازوں کو تھوڑی مدد مل سکتی ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن کوئی بات نہیں گیندبازوں پر پورا بھروسہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bangladesh Vs Englandبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا
پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔