ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ روہت شرما ورلڈ کپ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے - آئی سی سی ورلڈ کپ 2023

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شاندار فارم میں دکھ رہے رہیں۔ ہٹ مین نے اب تک کھیلے گئے 3 میچوں میں 1 سنچری اور 1 نصف سنچری اسکور کی ہے۔ روہت ان دو شاندار اننگز کی وجہ سے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں روہت ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

ICC World Cup 2023, rohit sharma becomes most successful batsman in run chase in odi world cup history
پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ روہت شرما ورلڈ کپ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 8:40 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ان دنوں زبردست فارم سے گزر رہے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں اب تک وہ اپنے بلے سے 3 میچوں میں 1 سنچری اور 1 نصف سنچری کے ساتھ 217 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران روہت نے 22 چوکے اور 11 چھکے بھی لگائے۔ روہت نے افغانستان کے خلاف 131 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس کے بعد انہوں نے پاکستان کے خلاف 86 رنز بنائے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کی یہ دونوں اننگز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئیں۔ ان 2 اننگز کے ساتھ روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 9 اننگز میں 586 رنز بنائے ہیں۔اس فہرست میں روہت کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا نام بھی شامل ہے۔ پونٹنگ نے 16 اننگز میں 519 رنز بنائے ہیں۔ روہت شرما نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ کر اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

اس فہرست میں روہت شرما اور رکی پونٹنگ کے بعد نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 12 اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 504 رنز بنائے ہیں۔ چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ ہیں جنہوں نے 14 اننگز میں 498 رنز بنائے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے ہی اسٹیفن فلیمنگ ہیں جنہوں نے 12 اننگز میں 468 رنز اپنے نام کیے ہیں۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کے پاس اس ورلڈ کپ میں اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہوگا۔ فی الحال وراٹ ورلڈ کپ میں ہدف کا تعاقب کرنے والے کامیاب بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔کوہلی نے 13 اننگز میں 461 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.