ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 زخمی ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر - بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا

بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے اب وہ دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے اہم میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سوریہ کمار یادو یا محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

injured hardik pandya ruled out of the match against new zealand
زخمی ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 3:44 PM IST

حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کا اگلا میچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والا ہے اور ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا زخمی ہونے کی وجہ سے اس اہم میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دراصل ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا جمعرات کو پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران اپنی ہی گیند بازی پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

بی سی سی آئی نے بھارتی نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر پانڈیا کی چوٹ پر میڈیکل اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر کے پیر کا اسکین کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی مسلسل نگرانی میں رہیں گے۔ بی سی سی آئی نے مزید بتایا کہ پانڈیا 20 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ دھرم شالہ نہیں جائیں گے اور اب وہ براہ راست لکھنؤ میں ٹیم میں شامل ہوں گے جہاں 29 اکتوبر کو بھارت انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پانڈیا بنگلہ دیش کی اننگز کا 9واں اوور پھینکنے آئے تھے۔انہوں نے اس اوور کی تیسری گیند لٹن داس کو پھینکی اور داس نے اس پر سیدھی ڈرائیو لگائی جس کو پانڈیا نے اپنے پیر سے روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران پانڈیا کا پیر مڑ گیا جس کی وجہ سے ان کا ٹخنہ زخمی ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کے خلاف اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی کپتان روہت شرما اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے درد سر بنے گی کیونکہ آل راؤنڈر اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے اہم رکن تھے۔ وہ بھارتی ٹیم کے چھٹے اور اہم گیند باز تھے، جو طے شدہ باؤلنگ میں غیر متوقع ورائٹی لا کر پارٹنرشپ کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک ہاردک پانڈیا کو بلے بازی کی ضرورت نہیں پڑی ہے لیکن وہ بھارتی بلے بازی کے بھی اہم رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روہت شرما کے پاس اب آپشن یہ ہے کہ وہ پونے میں زیادہ رن دینے والے شاردول ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کریں اور دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں کل وقتی بلے باز سوریہ کمار یادیو کو ٹیم میں شامل کریں۔ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ شاردول ٹھاکر کو آل راؤنڈر کے طور پر استعمال کیا جائے اور محمد شامی کو بولنگ یونٹ میں شامل کیا جائے۔ کیویز نے 2019 ورلڈ کپ ایڈیشن کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کو باہر کردیا تھا اور یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ونڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ابھی تک نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.