ETV Bharat / sports

World Cup 2023 انگلینڈ کو مسلسل چوتھی شکست، بھارت کی مسلسل چھٹی جیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 3:06 PM IST

Updated : Oct 29, 2023, 10:38 PM IST

انگلینڈ کی ٹیم 230 رنز کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 34.5 اوورز میں ہی 129 رنز پر سمٹ گئی۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے جبکہ بھارت کی مسلسل چھٹی جیت ہے جس کے ساتھ بھارت ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہوگیا ہے۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: انگلینڈ کی ٹیم 230 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شروع میں ہی لڑکھڑا گئی تھی اور اس کے چار بڑے کھلاڑی محض 40 رنز کے ہی مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد انگلینڈ میچ میں واپسی نہیں کرسکا اور اسکی پوری ٹیم محض 129 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے پانچ میچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت کر مضبوط بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ ہفتہ کو لکھنؤ میں گیند بازوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے ہدف کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے محمد سمیع (22 رن پر چار وکٹ) جسپریت بمراہ (32 رن کے عوض تین وکٹ) کلدیپ یادو (24 رنز کے عوض دو وکٹ) اور رویندرا جڈیجہ (16 رنز کے عوض ایک وکٹ) نے بھارت کی ورلڈ کپ میں مسلسل چھٹی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹن (27) وہ بلے باز تھے جنہوں نے انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ جو روٹ اور بین اسٹوکس تو صفر پر ہی آوٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 52 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ انگلینڈ کی اس شکست کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اب بالکل ہی ختم ہوگئی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بھارت نے انگلینڈ کے سامنے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کھو کر 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تین بڑے بلے باز گل، کوہلی اور شریس کے جلد آوٹ ہونے کے بعد کپتان روہت 87، سوریہ 49 اور راہل 39 رنز کی مدد سے بھارت قابل دفاع اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی کو تین، ووکس اور عادل رشید کو دو دو جبکہ مارک وڈ کو ایک وکٹ ملا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 29ویں میچ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بھارتی ٹیم اس وقت پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے اور اس کی نظریں لگاتار چھٹی جیت پر ہوں گی۔ جب کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ 5 میچوں میں صرف 1 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم انڈیا سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے قریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے اعدادوشمار کی بات کریں تو ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8میچز کھیلے گئے جس میں انگلینڈ نے 4 میچز اور بھارت نے 3 میچز جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا آخری میچ 2019 میں کھیلا گیا تھا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل(وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد شامی، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

انگلینڈ ٹیم کی پلیئنگ الیون: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (کپتان)، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، عادل رشید، مارک ووڈ۔

Last Updated : Oct 29, 2023, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.