ETV Bharat / sports

ICC T20 World Cup 2022 بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنوں سے شکست دی - سڈنی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی سی ورلڈ کپ

سڈنی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی سی ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 62)، کپتان روہت شرما (53) اور سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 51) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعرات کو نیدرلینڈ کے سامنے 180 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے دم دار مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 56 رنوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ICC T20 World Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 5:11 PM IST

سڈنی: بھارت نے نیدر لینڈ کو 56 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری جیت درج کی اور اپنے گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکی۔ اگر رنون کی بات کریں تو ورات کوہلی (ناٹ آؤٹ 62)، کپتان روہت شرما (53) اور سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 51) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعرات کو نیدرلینڈ کے سامنے 180 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ICC T20 World Cup 2022

بھارت نے گروپ-2 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سست آغاز کیا۔ سلامی بلے باز لوکیش راہل نو رن کے اسکور پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ روہت نے بھی کچھ دیر جدوجہد کی لیکن آٹھویں اوور میں انہوں نے لوگن وین بیک کو چھکا لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔

روہت اور کوہلی نے دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنوں کی شراکت داری کی۔ روہت نے آؤٹ ہونے سے پہلے 39 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ ان کا وکٹ گرنے کے بعد، کوہلی نے سوریہ کمار کے ساتھ 95 رنز کی دھماکہ خیز شراکت داری کرکے بھارت کو 20 اوورز میں 179/5 تک پہنچا دیا۔

کوہلی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکورکرتے ہوئے 44 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، جبکہ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگاکر 51 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

روہت (34) اس دوران ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرس گیل (63) کے بعد سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹی 20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کرنے کے لئے تلکرتنے دلشان (897) کوپیچھے چھوڑدیا۔ وراٹ اس فہرست میں کرس گیل (965) کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رن سے شکست دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.