حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 میں 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں، ٹورنامنٹ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی ویسے ویسے بہتری آ رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچ جیت کر کافی اچھی لگنے لگی ہے اور خطاب کے لیے مضبوط دعویداری پیش کر رہی ہے۔ بھارت کی اس شاندار کارکردگی میں روہت شرما کا نام بھی کافی زیادہ لیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد اگلے دو میچوں میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کی۔
تینوں میچوں میں فتح کے بعد روہت شرما کی کپتانی اور بیٹنگ کو بھی سراہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی روہت شرما کی تعریف کی ہے۔ انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ناصر حسین نے آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما وائٹ بال کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کرکٹ دنیا کے سب سے بڑے ہُک اور پل شاٹ کھیلنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ بہت شاندار کھلاڑی ہے اور یہ عظیم کھلاڑی کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پاونٹنگ نے بھی روہت شرما کی کپتانی اور بلے بازی کی تعریف کرچکے ہیں۔ پونٹنگ نے اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو بتایا کہ روہت شرما بہت پرسکون طبیعت کے ہیں، آپ اسے ان کے کھیلنے کے انداز میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ایک بالکل مختلف قسم کے بلے باز بھی ہیں اور وہ میدان کے اندر اور باہر ایسے ہی ہیں۔ ہم پیچھے بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ روہت پر دباؤ کسی سطح پر حاوی نہیں ہوگا، یا ان پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کیونکہ بڑے ٹورنامنٹس میں دباؤ کا ہونا فطری بات ہے لیکن وہ اس سے بھی گزرے گا اور شاید اس کا سامنا بھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
روہت شرما نے افغانستان کے خلاف شاندار سنچری بنا کر 131 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے بعد روہت شرما نے پاکستان کے خلاف بھی 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ورلڈ کپ کا 17واں میچ آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ روہت شرما نے ورلڈ کپ 2011 اور 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں اس لیے شائقین امید کر رہے ہیں کہ روہت شرما آج بھی سنچری بنانے والے ہیں۔