ETV Bharat / sports

ICC Revise CWC Fixture ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کا اعلان، 9 میچز میں تبدیلی - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد

رواں سال بھارت میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک بار پھرتبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان کا ایک اہم میچ 15 اکتوبر کے بجائے اب 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاک ۔ ہند کا مقابلہ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 7:40 PM IST

دوبئی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کو 15 اکتوبر سے بدل کر 14 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو اس کی تصدیق کی۔

پاک وہند میچ کی ری شیڈولنگ کے باعث 14 اکتوبر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ اب 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد پولیس نے حال ہی میں ورلڈ کپ کے منتظمین کو مطلع کیا کہ 15 اکتوبر کو ہندوؤں کے مقدس تہوار نوراتری کا پہلا دن ہے، جس کی وجہ سے وہ میچ کے لیے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکیں گے۔

احمد آباد پولیس کی طرح کولکتہ پولیس نے بھی سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کالی پوجا کے دن 12 نومبر کو ایڈن گارڈن میں میچ منعقد نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتظمین نے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ 12 نومبر کی بجائے 11 نومبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش (پونے، صبح 10:30 بجے) بھی 12 نومبر کے بجائے 11 نومبر کو مقابلہ کریں گے۔

دریں اثنا، نیدرلینڈ کے خلاف ہندوستان کا آخری لیگ میچ اب 11 سے 12 نومبر کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی اور میزبان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے تین دیگر میچوں کے انعقاد میں تبدیلیاں کی ہیں۔

حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا میچ 12 اکتوبر کی بجائے 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا بڑا میچ 24 گھنٹے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور دونوں ٹیمیں اب 13 اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے۔

اسی طرح بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا میچ پہلے 14 اکتوبر کو چنئی میں صبح 10:30 بجے شروع ہونا تھا لیکن اب 13 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں دھرم شالہ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے میچ کے وقت کے لحاظ سے معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے میدان میں اترنا تھا تاہم اب میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs WI 3rd T20 بھارت نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کے فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع اور اختتام دونوں پر ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.