ETV Bharat / sports

T20 World Cup ہرشل پٹیل کے بجائے محمد سمیع کو ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے تھی

سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین کرشنماچاری نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ بھارتی ٹیم پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرشل پٹیل کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ I would have probably got Shami instead of Harshal Patel

I would have probably got Shami instead of Harshal Patel: Kris Srikkanth
ہرشل پٹیل کے بجائے محمد سمیع کو ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے تھی
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 12:27 PM IST

Updated : Sep 13, 2022, 1:03 PM IST

T20 ورلڈ کپ 2022: سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین کرشنماچاری نے ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ بھارتی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بتادیں گذشتہ روز بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم میں فاسٹ بولر محمد سمیع کو جگہ نہیں ملی ہے۔ سٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کرشنماچاری نے اپنی رائے میں کہا کہ ہرشل پٹیل کے بجائے محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ Probably Got Mohammad Shami Instead Of Harshal Patel’, Says Kris Srikkanth On India’s T20 World Cup Squad

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہاکہ اگر میں ٹیم کا سلیکٹر ہوتا تو سمیع کو ٹیم میں ضرور رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جس قسم کی بالنگ کی ضروت ہے وہ سمیع کے اندر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمیع میں تیز رفتار اور باؤنس کرنے کی صلاحیت ہے، وہ سوئنگ کر سکتے ہیں اور شروعات میں وکٹیں لے سکتے ہیں۔ میں ہرشل پٹیل کے بجائے سمیع کو اس ٹیم میں رکھتا۔'

اس کے علاوہ سری کانت کا کہنا تھا کہ 'ہاں، ہرشل پٹیل اچھے بولر ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن محمد سمیع ٹیم میں منتخب ہونے کے مستحق ہیں، سمیع نے حالیہ آئی پی ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میرے خیال میں سمیع کو اس ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔'

آئی پی ایل 2022 کی بات کریں تو سمیع گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سمیع نے 16 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔

سابق کرکٹر نے کہاکہ 'ان کا آئی پی ایل ریکارڈ دیکھیں، وہ فرنٹ لائن بولر ہیں۔ وہ آپ کو پاور پلے میں وکٹیں دلا سکتے ہیں۔ میرے خیال میں سلیکٹر نے یہاں غلطی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

T20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ:

1. روہت شرما (کپتان) 2. کے ایل راہل (نائب کپتان) 3. وراٹ کوہلی 4. سوریہ کمار یادو 5. دیپک ہُڈا 6. رشبھ پنت 7. دنیش کارتک 8. ہاردک پانڈیا 9. آر اشون 10. یُزویندر چہل 11. اکشر پٹیل 12. جسپریت بمراہ 13. بھونیشور کمار 14. ہرشل پٹیل 15. ارشدیپ سنگھ۔

Last Updated : Sep 13, 2022, 1:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.