ETV Bharat / sports

Sunil Gavaskar on Hardik Pandya ہاردک پانڈیا 2023 ورلڈ کپ کے بعد کپتان بن سکتے ہیں، گاوسکر - بھارتی ٹیم کے کپتان پر سنیل گواسکرکا بیان

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گاوسکر نے کہا کہ 'ورلڈ کپ 2023 کے بعد ہاردک پانڈیا کپتان بن سکتے ہیں۔" واضح رہے کہ 2023 کا ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر نومبر میں کھیلا جانا ہے۔ Hardik Pandya Can be captain

ہاردک پانڈیا 2023ورلڈ کپ کے بعد کپتان بن سکتے ہیں، گاوسکر

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:26 AM IST

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گاوسکر ٹی 20 کرکٹ میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی سے بہت متاثر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پانڈیا 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کل وقتی کپتان بن سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 17 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کپتان روہت شرما خاندانی وجوہات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں پانڈیا کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ گاوسکر نے اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام میں کہا، "بطور کپتان ہاردک پانڈیا باقی ٹیم کو آرام دہ محسوس کراتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح کھلاڑیوں کی سنبھالتے ہیں ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں، وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو ایک شاندار علامت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "وہ ایک اثر انگیز کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں گیم چینجر بھی ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ گجرات (ٹائٹنز) ٹیم کے لیے بھی وہ ضرورت پڑنے پر بیٹنگ آرڈر میں آتے تھے۔ میں گجرات ٹائٹنز اور بھارت کے لیے ٹی 20 کی سطح پر ان کی کپتانی سے بہت متاثر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر وہ ممبئی میں پہلا میچ جیت جاتا ہے، تو 2023 میں ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد آپ ان پر بھارتی کپتان کے طور پر تقریباً مہر لگا سکتے ہیں۔" ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کی شکست کے بعد روہت اور وراٹ کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کی توجہ اس سال اکتوبر نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ اس دوران پانڈیا نے نوجوان کھلاڑیوں سے بھری ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کی ہے اور نومبر اور جنوری کے درمیان تین ٹی 20 سیریز جیت چکے ہیں۔

دریں اثنا، بھارت کے سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کا کہنا ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف دوسرے دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد بلے سے اپنا دمدار مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ اگرکر نے کہا، "ان کا ریکارڈ خود گواہی دیتا ہے۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں روہت کی کارکردگی کے بارے میں آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بعض اوقات تھوڑا مختلف انداز اپنایا ہے اور آرڈر کے اوپری حصے میں جارحانہ ہونے کی کوشش کی ہے۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پچھلی سیریز میں اس میں کچھ تبدیلی کی اور خود کو تھوڑا وقت دیکر سنچری بنائی۔ اگرکر نے کہا، "مجھے امید ہے کہ ہندوستان کے اب کھیلے جانے والے ہر ون ڈے میں کھیلیں گے، کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپتان کے پاس کھیلنے کا پیٹرن ہو۔ اس سیریز کے بعد آپ کو ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہوگی۔" کافی ون ڈے میچ نہیں ہوں گے، لہذا آپ نہیں چاہتے کہ روہت کسی بھی میچ کو چھوڑیں۔ جہاں تک ان کی بلے بازی کا تعلق ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی مسئلہ ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.