ETV Bharat / sports

Bishan Singh Bedi passes away سابق بھارتی لیجنڈری اسپنر بشن سنگھ بیدی کا انتقال - لیجنڈری لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی

بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی کا طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ Bishan Singh Bedi passes away

Bishan Singh Bedi
سابق بھارتی لیجنڈری اسپنر بشن سنگھ بیدی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 4:07 PM IST

Updated : Oct 23, 2023, 5:27 PM IST

مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر

حیدرآباد: بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہوگیا۔ وہ 77 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ انجو، بیٹا انگد اور بہو نیہا ہیں۔ 25 ستمبر 1946 کو امرتسر میں پیدا ہوئے بیدی نے بھارت کے لیے 21 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلکتہ (اب کولکتہ) میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ 1979 تک بھارتی ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں 14 مرتبہ پانچ وکٹ اور ایک مرتبہ 10 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ بیدی نے اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نے 22 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دس ایک روزہ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ستر کی دہائی میں بیدی ایراپلی پرسنا، سری نواس وینکٹاراگھون اور بھاگوت چندر شیکھر کے اسپن چوکری سے دنیا کے بلے باز خوف زدہ تھے۔ بھارت کی اس اسپن چوکری نے اکیلے ہی کئی میچوں کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

بیدی نے 1969-70 میں کولکتہ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 98 رنز کے عوض سات وکٹ لیے تھے۔ یہ ایک اننگز میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی واحد نصف سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں 1976 میں بنائی تھی۔ انہوں نے انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب نارتھمپٹن ​​شائر کے لیے بڑے پیمانے پر کھیلا۔ بشن سنگھ بیدی 1990 میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے دوران مختصر طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی رہے۔

  • Deeply saddened by the passing of the cricket legend, Shri Bishan Singh Bedi Ji. His impact on the sport is immeasurable, and my heartfelt condolences go out to his family and loved ones during this difficult time.

    — Suresh Raina🇮🇳 (@ImRaina) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سابق کرکٹر سریش رینا نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ لیجنڈ، شری بشن سنگھ بیدی جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ کھیل پر ان کا اثر بہت زیادہ ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

  • Deeply saddened by the demise of the legendary spinner and former captain of the Indian cricket team Bishan Singh Bedi Ji. Bedi Ji will live in our memories not only through his contribution to the cricketing world but also as the master of crafty bowling who could weave magic on…

    — Amit Shah (@AmitShah) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیرداخلہ امت شاہ نے لکھا کہ لیجنڈری اسپنر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ بیدی جی نہ صرف کرکٹ کی دنیا میں اپنی خدمات کے ذریعے ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے بلکہ چالاک باؤلنگ کے ماہر کے طور پر بھی جو پچ پر جادو بُن سکتے تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 23, 2023, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.