ETV Bharat / sports

Nasser Hussain Reaction پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے:ناصر حسین - پاکستانی ٹیم کی تعریف

انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔پاکستان کی ٹیم میں کئی صلاحیت مند کھلاڑی ہیں کسی بھی قیمت میچ کا پانسا پلٹ سکتے ہیں۔

پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے:ناصر حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 8:10 PM IST

لندن :آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں محض چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔تمام ٹیموں کی تیاریاں زور شور سئ جاری ہے۔اسی درمیان کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع مسلسل موصول ہو رہی ہے۔اسی درمیان انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، ایک دن بالکل نیچے تو اگلے روز سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جب کہ فخر زمان آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Washington Sundar ایشیا کپ فائنل کے لیے واشنگٹن بلایا گیا

این مورگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے حال ہی کے نتائج پاکستان ٹیم کے لیے سبق آموز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طے کرنا ہوگا کہ سری لنکا میں جیسا کھیلا آئندہ ایسا نہ ہو۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کو سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.