ETV Bharat / sports

New Captain of RCB: فاف ڈو پلیسس بنے آر سی بی کے کپتان

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 5:28 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلینجرز بنگلور Royal Challengers Bangalore نے جنوبی افریقہ کے سرکردہ کھلاڑی فاف ڈو پلیسس کو ٹیم کی کمان سونپی ہے۔

فاف ڈو پلیسس بنے
فاف ڈو پلیسس بنے

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کریں گے۔Faf Du Plessis to lead RCB اس کا اعلان آج کیا گیا۔ ڈو پلیسس نے ویراٹ کوہلی کی جگہ لی جنہوں نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر رائل چیلنجرز کے کپتان عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آئی پی ایل 2021 میں رائل چیلینجرز وراٹ کوہلی کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے بعد ہر کسی کے ذہن میں سوال تھا کہ اب ٹیم کی کمان کس کو سونپی جائے گی جبکہ ایسا کہا جا رہا تھا کہ گلین میکسویل کو کپتان بنایا جائے گا لیکن اب فرنچائزی نے کپتان کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فاف ڈو پلیسس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ Faf Du Plessis Captain of RCB

سابق کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ میں ٹیم اور کپتان فاف کے لیے بہت خوش ہوں، وہ اچھے دوست ہیں، اچھے سیزن کی امید ہے۔

راہل ڈراوڈ، کیون پیٹرسن، انل کمبلے، ڈینیئل ویٹوری، وراٹ کوہلی اور شین واٹسن کے کے بعد ڈو پلیسس رائل چیلنجرز کے ساتویں کپتان ہوں گے۔ ان میں کوہلی نے سب سے زیادہ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ کوہلی نے 140 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جس میں 64 جیت، 69 ہار، تین ٹائی اور چار میچ بے نتیجہ رہے کوہلی کی کپتانی میں ٹیم کی جیت کا تناسب 48.16 ہے۔

جبکہ ڈو پلیسس پہلی بار آئی پی ایل میں کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں کئی ٹیموں کی قیادت کی ہے، جس میں جنوبی افریقہ اور بین الاقوامی کرکٹ میں ورلڈ الیون شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.