ممبئی: سابق کرکٹر بدری ناتھ نے کہاکہ میں ہندوستان کی باؤلنگ لائن اپ کو بہترین نہیں کہوں گا، لیکن سب سے متوازن لفظ استعمال کروں گا، کیونکہ بمراہ وہاں موجود ہیں اور وہ 360 ڈگری گیندباز ہیں جن کا استعمال کہیں بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں سراج ملا ہے جو زبردست فارم میں ہے۔ "اس کے علاوہ ہمارے پاس ہاردک اور شاردول کے ساتھ ایک کلائی اسپنر اور ایک بہت اچھا بائیں ہاتھ کا اسپنر ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ شاید اس ورلڈ کپ میں سب سے متوازن باؤلنگ لائن اپ ہے
انہوں نے کہا کہ ہاردک کی غیر موجودگی ٹیم انڈیا کو نقصان پہنچائے گی۔ سچ پوچھیں تو وہ اہم کھلاڑی ہیں جو ٹیم انڈیا کو توازن فراہم کرتے ہیں۔ لیکن میں ذاتی طور پر ایک گیند باز کو کھلانا چاہوں گا، چاہے وہ شامی ہوں یا اشون، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں ایک ایسا گیندباز چاہتا ہوں جو 10 اوورز گیندبازی کر سکے۔ میں شاردول کو میچ میں 10 اوورز کرتے ہوئے نہیں دیکھتا کیونکہ وہ مشکل ہوسکتا ہے۔
بدری ناتھ نے کہاکہ روہت شرما کی کپتانی بہت اچھی رہی ہے۔ وہ خاص طور پر شاردول ٹھاکر پر کافی اعتماد دکھا رہے ہیں۔ شاردول اچھا کھیل رہے ہیں۔ کلدیپ یادو بھی روہت شرما کی قیادت میں نکھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ میرے خیال میں ان کے درمیان کپتان اور کھلاڑی کا رشتہ واقعی مضبوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں رکھنا ضروری: روہت شرما
انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر، مجھے لگتا ہے کہ روہت ایک بڑے بھائی قسم کے کپتان ہیں۔ وہ آسان ہیں اور لڑکوں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھا کر رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ فارم زبردست رہی ہے۔ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ شروع سے ہی مثبت انداز میں کھیلیں گے اور یہی وہ کر رہے ہیں۔
یواین آئی