ETV Bharat / sports

New Head Coach of Afghan Cricket Team: جوناتھن ٹراٹ افغانستان کے نئے ہیڈ کوچ مقرر - افغانستان کا نیا کوچ

انگلش بلے باز جوناتھن ٹراٹ Jonathan Trott انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے مشیر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔New Head Coach of Afghan Cricket Team

English middle order batter Jonathan Trott appointed new head coach of national men cricket team
جوناتھن ٹراٹ افغانستان کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
author img

By

Published : Jul 23, 2022, 10:54 PM IST

کابل: انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹراٹ Jonathan Trott کو افغانستان کا نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگست میں دورہ آئرلینڈ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ٹراٹ نے 15-2009 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 52 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 44.08 کی اوسط سے 3835 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 226 رنز کے بہترین اسکور کے ساتھ نو سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔New Head Coach of Afghan Cricket Team

ٹراٹ 68 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے چار سنچریوں اور 22 نصف سنچریوں کی مدد سے 51.25 کی اوسط سے 2838 رنز بنائے ہیں۔ انگلش بلے باز ٹراٹ انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور مینٹور رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے مشیر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔

English middle order batter Jonathan Trott appointed new head coach of Afghan Cricket Team
جوناتھن ٹراٹ افغانستان کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

ٹراٹ نے افغانستان کی کوچنگ کے لیے منتخب ہونے کے بعد کہا، “میں بین الاقوامی کرکٹ کی سب سے دلچسپ ٹیموں میں سے ایک کو سنبھالنے کا موقع ملنے پر فخر اور پرجوش ہوں۔ یہ ایک ٹیم کے طور پر ان کی ترقی کے لیے ایک اہم سال ہو گا۔ افغانستان کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اگست میں آئرلینڈ روانہ ہوگی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.