ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو جیت کے لیے 291، بھارت کو 10 وکٹیں درکار - بھارت کا چھٹا وکٹ

انگلینڈ کو پیر کو میچ کے پانچویں اور آخری دن جیتنے کے لیے 291 رنز درکار ہوں گے جبکہ بھارت کو تمام 10 وکٹیں لینی ہوں گی۔ اسٹمپس کے وقت روری برنس 109 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 31 اور حسیب حمید 85 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کو جیت کے لیے 291، بھارت کو 10 وکٹیں درکار

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 12:25 AM IST

Updated : Sep 6, 2021, 12:43 AM IST

بھارت نے اپنے لوئر آرڈر بلے بازوں شاردل ٹھاکر (60)، رشبھ پنت (50)، امیش یادو (25) اور جسپریت بمراہ (24) کی اہم اور مفید شراکت سے اپنی دوسری اننگز میں چوتھے روز اتوار کو 466 رن بناکر انگلینڈ کے سامنے چوتھے ٹسٹ میچ میں جیت کے لئے 368 رنز کا مشکل ہدف رکھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 32 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 77 رن بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کو پیر کو میچ کے پانچویں اور آخری دن جیتنے کے لیے 291 رنز درکار ہوں گے جبکہ بھارت کو تمام 10 وکٹیں لینی ہوں گی۔ اسٹمپس کے وقت روری برنس 109 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 31 اور حسیب حمید 85 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی اننگز کو تین وکٹوں پر 270 رنز سے آگے بڑھایا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 22 رنز اور رویندرا جڈیجہ نے نو رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دونوں نے اسکور کو 296 تک پہنچایا جب کرس ووکس نے جڈیجا کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ جڈیجہ نے 59 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

آؤٹ آف فارم نائب کپتان اجنکیا رہانے کھاتہ کھولے بغیر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ وراٹ ٹیم کے 312 کے اسکور پر آف اسپنر معین علی کی گیند پر واحد سلپ میں کریگ اورٹن کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ وراٹ نے96 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

بھارت کا چھٹا وکٹ 312 کےا سکور پر گرا۔ لیکن اس کے بعد رشبھ اور شاردول نے ساتویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ پہلی اننگز میں شاندار 57 رنز بنانے والے شاردل نے دوسری اننگز میں بھی کئی شاندار شاٹس کھیلے اور ان کے سیدھے شاٹس بہت پرکشش تھے۔ اس سنچری شراکت کے بعد شاردل کو انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اوورٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شاردل نے 72 گیندوں میں چھ چوکوں اور معین علی کی گیند سیدھا چھکا لگا کر 60 رنز بنائے۔

شاردل کے آؤٹ ہونے کے ایک اوور اور دو رنز بعد ہی پنت نے معین کی گیند پر ایک تیز شاٹ لگایا لیکن معین نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پنت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ پنت نے 106 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ چائے کے وقت بھارت کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں۔

چائے کے وقت کے بعد ، بمراہ 450 اور امیش 466 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ووکس نے بمراہ اور اوورٹن امیش کو آوٹ کیا ۔ بمراہ نے 38 گیندوں پر 24 میں تین چوکے لگائے جبکہ امیش نے 23 گیندوں پر 25رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتونگا‘

انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 83 رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی رابنسن اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا ۔ جیمز اینڈرسن ، اوورٹن اور کپتان روٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 12:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.