ETV Bharat / sports

پے ٹی ایم سیریز: دوسرے یک روزہ میچ میں انگلینڈ کی شاندار جیت

بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے یک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جانی بیئرسٹو(124 رنز) اور بین اسٹوکس(99 رنز) کی بدولت بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

India vs England 2nd ODI
India vs England 2nd ODI
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 9:35 PM IST

Updated : Mar 26, 2021, 9:50 PM IST

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 337 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے جانی بیئرسٹو کی شاندار سنچری اور بین اسٹوکس کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات اس میچ میں بھی شاندار رہی۔ سلامی بلے باز جیسن رائے اور جانی بیئرسٹو نے پہلے وکٹ کے لیے 110 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ جیسن رائے نے 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد بین اسٹوکس کریز پر آئے اور بیئرسٹو کے ساتھ مل کر بھارتی گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔ ان دونوں بلے بازوں نے 108 گیندوں میں 175 رنوں کی بہترین پارٹنرشپ کی۔ اس دوران جانی بیئرسٹو نے اپنی سنچری مکمل کی انہوں نے 112 گیندوں میں 11 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے جبکہ بین اسٹوکس نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی لیکن بدقسمتی سے وہ سنچری بنانے سے محض ایک رن سے محروم رہ گئے۔ اسٹوکس نے 52 گیندوں میں 4 چوکوں اور 10 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔

اسٹوکس نے 52 گیندوں میں 4 چوکوں اور 10 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے

ڈیوڈ ملان نے 16 رنز اور لیام لِنگوسٹون نے 27 رنز بنائے جبکہ کپتان جوز بٹلر بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے پرسدھ کرشنا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

اس کے علاوہ کلدیپ یادو اور کرونا پانڈیا کافی مہنگے گیندباز ثابت ہوئے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ کلدیپ نے 10 اوورز میں 84 رنز جبکہ کرونال پانڈیا نے 6 اوورز میں 72 رنز لُٹائے۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 9:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.