ETV Bharat / sports

وان کی برابری پر روٹ، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے - چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز

روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

روٹ نے وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:25 PM IST

جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

روٹ کی کپتانی میں 47 ٹیسٹ میچوں میں یہ 26 ویں جیت تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے، جنہوں نے اپنی کپتانی میں 51 ٹیسٹ میچوں میں 26 میچ جیتے تھے۔

روٹ نے ایشیاء میں چھ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کی ہے اور تمام چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں لگاتار پانچ میچ جیتے ہیں۔

روٹ نے سنہ 2018 میں سری لنکا کو 3-0 سے کلین سوئپ کے بعد 2021 میں سری لنکا کو 2-0 سے کلین سویپ کیا۔ انگلینڈ (2018-21) نے ایشیاء میں لگاتار چھ ٹیسٹ جیت لئے ہیں اور وہ اب ایشیاء میں لگاتار سات ٹیسٹ جیتنے کے آسٹریلیا (2002-04) کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے ایک جیت دور رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں کلدیپ کے نہ کھیلنے پر کوہلی نے صفائی دی

ایشیا میں کسی غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں روٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ (17 ٹیسٹ میں سات جیت) اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ (21 ٹیسٹ میں آٹھ جیت) ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.