ETV Bharat / sports

پہلے میچ میں بھارت کا معمولی اسکور

انگلینڈ اور بھارت کے مابین جاری پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔

india vs england 1st t 20
india vs england 1st t 20
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 9:02 PM IST

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن شریس ایر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہتر کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور بھارتی ٹیم 124 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور شکھر دھون نے اننگ کی شروعات کی لیکن دوسرے ہی اوور میں کے ایل راہل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے ایک رن بنائے۔ اس کے علاوہ شکھر دھون 4 رنز اور وراٹ کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد رشبھ پنت کریز پر آئے اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی انہوں نے کچھ بڑے شاٹس لگائے لیکن ان کی اننگ زیادہ دیر تک نہیں چلی اور وہ بھی 23 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں بین اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔

ایک جانب سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہیں دوسرے کنارے شریس ایر نے محاذ سنبھالے رکھا اور 48 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ ایر اننگ کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد، مارک ووڈ، کرس جارڈن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.