ETV Bharat / sports

احمد آباد کی موجودہ پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید - جوس بٹلر

آخری ٹیسٹ میں جمعرات سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید ہے۔

احمد آباد کی موجودہ پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 12:35 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ میں احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس نے کہا ہے کہ انگلینڈ جمعرات سے بھارت کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں بھارت کے خلاف بہتر تیاری کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے ارادے سے اترے گا۔ حالانکہ آخری ٹیسٹ میں احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید ہے۔

احمد آباد کی موجودہ پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید
احمد آباد کی موجودہ پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید

نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد فاکس نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ احمد آباد گراؤنڈ کی سطح رپورٹ دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے دوران میں پچ پر موجود تھا اور میرے خیال میں یہ پہلے کی طرح ہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ تشویش کی بات ہے۔ ہمیں اس پچ پر پہلی گیند سے ٹرن دیکھنے کو ملے گا۔ اس لیے ہمیں ایسی صورت حال میں کھیلنے کا طریقہ ڈھونڈنا ہوگا۔ بین فاکس نے بتایا کہ آخری چند اننگز کے بعد ہم خود کو کم تر محسوس نہیں کررہے ہیں۔ ہم ایک واضح حکمت عملی اور مثبت نظریہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ابھی بھی سیریز ڈرا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

بین فاکس نے کہا کہ اگر ہم آخری میچ جیت جاتے ہیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ ہم جس طرح کی سطح پر کھیلنے جارہے ہیں اس پر کھیلنا مشکل ہے، لیکن ہم آخری میچ میں بہتری کرسکتے ہیں۔ روٹیشن پالیسی کے تحت جوس بٹلر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاکس نے بتایا کہ "بھارت کے ساتھ آخری دو ٹیسٹ میچ میرے وکٹ کیپنگ کیریئر میں اب تک سب سے مشکل رہے ہیں۔" گزشتہ میچ میں پنک بال اسکڈ کررہی تھی۔ میں نے پہلے ایسی پچ نہیں دیکھی ہے اور اس پر کیپنگ کرنا کافی چیلنج سے بھرا تھا۔ میں نے اس سے پہلے کبھی بھی گیند کو اتنا ٹرن ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میری پوری توجہ اس بات پر ہے کہ میں اگلے میچ میں کس طرح بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.