ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے ہندوستان دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 10:40 AM IST

انگلینڈ نے پیر کے اگلے سال 2024 جنوری میں ہندوستان کے دورے کے لیے چار اسپنروں پر مشتمل اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔اس ٹیم میں نوجوان اسپن گیند باز شعیب بشیر کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔England Test Squad For India Series

انگلینڈ نے ہندوستان دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا
انگلینڈ نے ہندوستان دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا

لندن: انگلینڈ نے پیر کے روز اگلے سال جنوری میں ہندوستان کے دورے کے لیے چار اسپنروں پر مشتمل اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔شیعب بشیر انگلینڈ کی ٹیم میں نیا چہرہ ہوں گے۔

کپتان بین اسٹوکس پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ شعیب بشیر اسپنر نے صرف چھ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ جیک لیچ اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے جس میں ریحان احمد اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹام ہارٹلی بھی شامل ہیں۔

کرس ووکس، لیام ڈاسن اور ویل جیکس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، ٹیم میں جیمس اینڈرسن، گس اٹکنسن، مارک ووڈ اور اولی رابنسن فاسٹ بولر طور پر شامل ہیں۔

دریں اثناء، وکٹ کیپر بین فوکس کی بھی واپسی ہوئی ہے، جو سال کے آغاز میں ایشیز اسکواڈ سے باہر رہ گئے تھے۔ جونی بیرسٹو ٹیم کے دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔ اولی پوپ اور لیچ بھی زخمی ہونے کے بعد واپس آ رہے ہیں۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جنوری سے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پچیس برسوں بعد ویسٹ انڈیز کی ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریزکی جیت

انگلینڈ کی ٹیم کے اراکین مندرجہ ذیل ہیں:-

بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، جیمز اینڈرسن، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، شعیب بشیر، ہیری بروک، جیک کرولی، بینڈکٹ، بین فاکس، ٹام ہارٹلی، جیک لیچ، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ، مارک ووڈ .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.